The Dawn News - Life & Style

ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی ہراساں کرنے کی تحقیقات کا آغاز
یہ بھی پڑھیں:  ہولی وڈ پروڈیوسر پر اداکاراؤں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

متعدد ہولی وڈ اداکاراؤں، ماڈلز، فیشن ڈزائنرز اور خاتون صحافیوں کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے والے 65 سالہ پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن کے خلاف برطانیہ اور امریکا میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

ہاروی وائنسٹن پر انجلینا جولی، روز میکگوان اور ایشلے جڈ سمیت کم سے کم 22 خواتین نے جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ’ریپ‘ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

ہاروی وائنسٹن کے خلاف ان اداکاراؤں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تحقیقاتی رپورٹ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے رواں ماہ 5 اکتوبر کو شائع کی، جس کے بعد ’دی نیویارکر میگزین‘ نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی۔

ایک کے بعد ایک اداکارہ اور ماڈلز کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کے بعد اب 65 سالہ پروڈیوسر ہاری وائنسٹن کے خلاف لندن اور نیویارک میں الگ الگ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ہاروی وائنسٹن کے خلاف نیویارک سٹی (این وائی سی) پولیس اور لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے الگ الگ تحقیقات کا آغاز کردیا۔

این وائی سی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان پیٹر ڈونلڈ نے کہا کہ پولیس کے تفتیش کاراس بات کا تعین کر رہے ہیں کہ ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی ہراسگی کے کتنے اور کس سطح کے الزامات ہیں، اور آیا ماضی میں کسی خاتون نے ان کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے سے متعلق کوئی رپورٹ تو نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں:  ہولی وڈ پروڈیوسر پر اداکاراؤں کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ تاہم تفتیش کاروں کو تاحال ہاروی وائنسٹن کے خلاف کوئی تحریری شکایت نہیں ملی، لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فلم پروڈیوسر کے خلاف شکایت کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

خبر رساں ادارے نے برطانوی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بھی ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق انہیں شمال مغربی انگلینڈ سے میسری سائڈ پولیس کی جانب سے ہاروی وائنسٹن کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔

میسری سائڈ پولیس کے مطابق انہیں ہاروی وائنسٹن کی جانب سے 1980 میں کسی خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی شکایت موصول ہوئی۔

خیال رہے کہ ہاروی وائنسٹن پر کم سے کم 22 خواتین کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے، ریپ‘ اور نازیبا رویا اپنانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جب کہ فلم پروڈیوسر نے تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔