The Dawn News - Sport - Cricket

بابر اعظم نے ایک ہی اننگز میں آملا اور ڈی ویلیئرز کے ریکارڈ توڑ دیے
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں شاندار سنچری اسکور کر کے بابر اعظم نے دو نئے نیا عالمی ریکارڈز قائم کردیے۔

سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم 101 رنز پر چھ وکٹیں گنوا کر مشکلات سے دوچار تھی اور اس موقع پر بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر کے پاکستان کو مشکلات سے نکالا۔

انہوں نے لگاتار دوسری سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ شاداب خان کے ساتھ ساتویں وکٹ کیلئے 109 رنز کی شراکت قائم کر کے پاکستان کو 219 رنز کے معقول مجموعے تک رسائی دلائی۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم نے عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ہاشم آملا کو ریکارڈ سے محروم کردیا۔

یہ بابر اعظم کے کیریئر کی ساتویں سنچری ہے اور وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اننگز میں سات سنچریاں اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔

بابر نے اپنے کیریئر کی محض 33ویں اننگز میں ساتویں سنچری اسکور کی جبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے اسٹار بلے باز ہاشم آملا کے پاس تھا جنہوں نے 41 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

اس سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کی یہ متحدہ عرب امارات میں ون ڈے میچوں میں لاگاتر تیسری پانچویں سنچری ہے جو کسی بھی ملک میں لگاتار سنچریوں کا نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

اس سے قبل کسی ملک میں لگاتار سنچریوں کا ریکارڈ سابق جنوبی افریقی کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس تھا جنہوں نے بھارت میں لگاتار چار سنچریاں اسکور کی تھیں۔