The Dawn News - Pakistan

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا دورہ مشرق وسطیٰ
اسلام آباد: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ مشرق وسطیٰ کے 3 روزہ ’خفیہ‘ دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔

خیال رہے کہ آرمی چیف نے ایسے موقع پر سعودی عرب اور متحدہ امارات کا دورہ کیا جب چار فریقی گروپ (کیو سی جی) کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان، امریکا، چین اور افغانستان کے نمائندے مسقط میں موجود تھے۔

گذشتہ ہفتے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے متحدہ عرب امارات میں دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد ال مکتوم سمیت دیگر اعلیٰ امارتی حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

عرب نیوز کے مطابق آرمی چیف نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے یہاں مقیم پاکستانیوں کو ’انسانی بنیادوں پر امداد‘ فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سعودی عرب کے دورے کے دوران ریاض میں کنگ سعود یونیورسٹی میں ’سی فور آئی سلیوشن پر ہونے والی دوسری بین الاقوامی کانفرنس‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ کانفرنس سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے منعقد کی گئی جس کا مرکزی خیال ’دہشت گردی کے خلاف اتحاد: حکمت عملی اور صلاحیتیں‘ رکھا گیا تھا۔

دورہ سعودی عرب کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔

آرمی چیف کے مذکورہ دورے کے حوالے سے سرکاری موقف سامنے نہیں آیا ہے، جیسا کہ بظاہر اس دورے کو خفیہ رکھا جارہا ہے، تاہم عرب نیوز کی جانب سے اس دورے کے دوران آرمی چیف اور سعودی ولی عہد کی تصاویر شائع کی گئیں۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آرمی چیف سے پیر کے روز ریاض میں ملاقات کی تھی۔

اس کے علاوہ آرمی چیف نے سعودی عرب کی گراؤنڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل شہزادہ فہد بن ترکی بن عبدالعزیز سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ رپورٹ 18 اکتوبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی