The Dawn News - Sport - Cricket

پچ فکسنگ کے بعد بھارت میں کرکٹ کا ایک اور انوکھا واقعہ
بھارت میں پچ فکسنگ کے بعد کرکٹ قوانین کی ایک اور سنگین خلاف ورزی سامنے آئی ہے اور نئی دہلی میں رانجی ٹرافی میچ میں ایک شخص گاڑی لے کر پچ تک لے آیا جس سے مذکورہ گراؤنڈ پر مستقبل میں میچز کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

نئی دلی میں رانجی ٹرافی کے میچ میں دلی اور اتر پردیش کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں کہ کھیل کے اختتام سے محض 20 منٹ قبل ایک شخص اپنی کار پچ پر لے آیا اور دو مرتبہ پچ پر گاڑی چلائی جس کے سبب میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑ گیا۔

کار میں بیٹھے شخص کو پچ کی جانب آتے دیکھ کر امپائرز اور کھلاڑیوں نے روکنے کی کوشش کی لیکن وہ کسی کو بھی خاطر میں نہ لایا لیکن خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی بھی آفیشل یا کھلاڑی کو نقصان نہیں پہنچا۔

جس وقت واقعہ رونما ہوا اس وقت گوتم گمبھیر، سریش رائنا، ایشانت شرما اور ریشب پانٹ سمیت متعدد انٹرنیشنل کرکٹرز بھی میدان میں موجود تھے۔

پالم کے علاقے میں واقع ایئر فورس اسپورٹس کمپلیکس میں گاڑی لے کر میدان میں آنے والے ’گریش شرما‘ نامی شخص نے دعویٰ کیا کہ انہیں میدان میں داخل ہوتے وقت کسی بھی قسم کی سیکیورٹی نظر نہیں آئی جس سے سخت سیکیورٹی کا دعویٰ بھی غلط ثابت ہوا گیا۔

گراؤنڈ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائے گی، ہم معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسبات پر بھی غور کریں گے کہ آئندہ اس گراؤنڈ کو میچز کی میزبانی دی جائے یا نہیں۔

مذکورہ میچ دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں ہونا تھا لیکن بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی20 میچ کے انعقاد کے سبب اسے مجبوراً پالم میں موجود گراؤنڈ میں منتقل کرنا پڑا۔

یاد رہے کہ چند دن قبل ہی بھارت میں انٹرنیشنل میچ سے قبل پچ فکسنگ کا معاملہ سامنے آیا جب ایک رپورٹر کے اسٹنگ آپریشن نے کیوریٹر کی پچ فکسنگ کا بھانڈہ پھوڑ دیا تھا۔