The Dawn News - Pakistan - Sindh

ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فاروق ستار کی ملاقات پر فریال تالپور برہم
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے ڈاکٹر عاصم اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقات کا نوٹس لے لیا۔

پی پی پی کے میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کے ساتھ گزشتہ روز (12 نومبر کو) ہونے والی ملاقات سے قبل پارٹی لیڈرشپ کو اعتماد میں نہیں لیا۔

ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقات کو دونوں رہنماؤں کی نجی ملاقات قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم رکنِ قومی اسمبلی فریال تالپور کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اس ملاقات سے میڈیا کے مخصوص حلقوں میں یہ تاثر ابھر رہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا ’پیغام‘ لے کر ایم کیو ایم کے سربراہ کے پاس گئے تھے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایک نجی ملاقات تھی تو پھر ایم کیو ایم کی جانب سے یہ بیان کیوں جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ’ڈاکٹر عاصم حسین اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘۔

صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ فریال تالپور پیپلز پارٹی کے سیاسی امور کی نگرانی کرتی ہیں تاہم انہوں نے اس ملاقات کا نوٹس لے لیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کی اس وقت طبیعت ٹھیک نہیں، ایسے میں ڈاکٹر فاروق ستار کو ڈاکٹر عاصم کے پاس جانا چاہیے تھا لیکن ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے لیے کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ان کی رہائش گاہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایم کیو ایم کی دھڑے بندی سے کس کو فائدہ ہے؟

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین اور ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان گزشتہ روز ہونے والی ملاقات کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ’پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین، ڈاکٹر فاروق ستار سے ملاقات کے لیے پی آئی بی کالونی تشریف لائے‘۔

متحدہ پاکستان کے اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سندھ کی شہری آبادی کے ساتھ گزشتہ 9 برس سے ہونے والی مبینہ ناانصافی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے بلدیاتی حکومتوں کو انتظامی اور مالی اختیارات دینے پر زور دیا تھا جبکہ مطالبہ کیا کہ سندھ کی شہری آبادی کے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ کو مذکورہ مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔