The Dawn News - Sport

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی کرنے والی 32 ٹیمیں
آئندہ برس روس میں منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 میں شرکت کے لیے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔

فیفا نے اکتوبر کی درجہ بندی کا استعمال کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2018 میں شریک ٹیموں کی درجہ بندی جاری کی ہے جس کے مطابق روس 65ویں نمبر پر ہے تاہم 2018 میں فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کی وجہ سے یہ ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ 2018 کی آفیشل فٹبال ’ٹیلسٹار18‘ کی رونمائی

پہلے درجے کی دوسری پوزیشن پر جرمنی، تیسری پر برازیل، چوتھی پر پرتگال، پانچویں پر ارجنٹینا، چھٹی بیلجیئم، ساتویں پر پولینڈ جبکہ آٹھویں پر فرانس موجود ہے۔

اسی طرح دوسرے درجے میں پہلی پوزیشن پر اسپین، دوسری پر پیرو، تیسری پر سوئٹزرلینڈ، چوتھی پر انگلینڈ، پانچویں پر کولمبیا، چھٹی پر میکسیکو، ساتویں پر یوروگوائے جبکہ آٹھیوں پوزیشن پر کروشیا موجود ہیں۔

تیسرے درجے کی آٹھ ٹیموں میں پہلی پوزیشن پر ڈنمارک، دوسری پر آئس لینڈ، تیسری پر کوسٹا ریکا، چوتھی پر سوئیڈن، پانچویں پر تیونس، چھٹی پر مصر، ساتویں پر سینیگال جبکہ آٹھویں پر ایران موجود ہیں۔

چوتھے درجے میں پہلی پوزیشن پر سربیا، دوسری پر نائیجیریا، تیسری پر آسٹریلیا، چوتھی پر جاپان، پانچویں پر مراکش، چھٹی پر پاناما، ساتویں پر جنوبی کوریا اور آٹھویں پر سعودی عرب موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کے دس دلچسپ حقائق

سعودی عرب ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی دوسری کم درجہ ٹیم ہے جو اس وقت عالمی درجہ بندی میں 63ویں نمبر پر موجود ہے تاہم 65 ویں نمبر پر موجود روس کو درجہ بندی میں اور چار چار ٹیموں پر بنائے جانے والے گروپوں میں بھی پہلی پوزیشن حاصل ہوگی۔

فیفا کی جانب سے عالمی کپ کے لیے چار ٹیموں پر مشتمل 8 گروپ ترتیب دیئے جاتے ہیں جن میں ہر گروپ میں کم از کم 2 یورپی ٹیمیں شامل ہوتیں ہیں جبکہ یورپ کے علاوہ کسی بھی ایک برِاعظم کی دو ٹیمیں ایک ہی گروپ میں نہیں ہو سکتیں۔

عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1-0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔