The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

جے یو آئی (س) کا پی ٹی آئی کے ساتھ تمام نشستوں پر اتحاد کا اعلان
نوشہرہ: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ اتحاد نوشہرہ تک محدود نہیں بلکہ یہ اتحاد ملک بھر میں تمام نشستوں پر کیا جائے گا۔

مولانا سمیع الحق کے حوالے سے ان کے پرائیویٹ سیکریٹری احمد شاہ نے ڈان کو بتایا کہ اس اتحاد کی تفصیلات 29 نومبر کو لاہور میں پارٹی کی مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔

انہوں نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جے یو آئی (س) کا اتحاد ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے لیے ہوگا جبکہ ان نشستوں میں سے کس نشست پر ان کی پارٹی کا امیدوار سامنے آئے گا، اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے مشترکہ انتخابی منشور، جھنڈا اور انتخابی نشان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 2018 انتخابات: پی ٹی آئی اور جے یو آئی (س) مشترکہ لاحہ عمل بنانے پر متفق

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان تمام قومی اور بین الاقوامی امور پر باہمی اتفاق ہے اور یہ اتحاد ملک و قوم کے بہتر مفاد میں کیا جارہا ہے۔

مولانا سمیع الحق کے پرائیویٹ سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ دونوں جماعتوں کے نظریات میں یکسانیت ہے جبکہ دونوں ہی جماعتیں ساتھ مل کر ملک کے لیے کام کرنا چاہتی ہیں۔

متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی دوبارہ بحالی کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے کا باب بند ہو چکا ہے اور اس کا دوبارہ فعال ہونے کا ابھی امکان موجود نہیں جبکہ جے یو آئی (س) آئندہ انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے جارہی ہے۔

احمد شاہ نے کہا کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے پی ٹی آئی کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مجلسِ شوریٰ کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’متحدہ مجلس عمل کی بحالی فاٹا انضمام کی حمایت سے مشروط‘

خیال رہے کہ چند روز قبل پی ٹی آئی اور جے یو آئی (س) کی اعلیٰ قیادت نے آئندہ عام انتخابات کے لیے مشترکہ انتخابی لاحہ عمل بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

سمیع الحق کے صاحبزادے اور جے یو آئی (س) کے سینئر نائب صدر حامد الحق نے ڈان کو بتایا کہ جے یو آئی (س) گزشتہ انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیاب نشستوں پر اپنے ہی امیدواروں کو سامنے لائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ان کا یہ مطالبہ تسلیم کر لیا ہے تاہم جے یو آئی (س) اقتدار میں آنے کے بعد پارلیمنٹ میں اسلامی قانون کی حفاظت کرے گی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کام کرے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں موجود مدرسوں کے نظام میں اصلاحات چاہتی ہے جبکہ جے یو آئے (س) پہلے ہی تحریک انصاف کے ساتھ ایک صفحے پر ہے۔

یہ خبر 21 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی