The Dawn News - Pakistan

دہشتگردوں کے خلاف کارروائی: امریکی پیشکش پر پاکستان کا خیرمقدم
امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کی اسلام آباد آمد سے چند روز قبل پاک افغان سرحد پر افغان حصے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی امریکی پیشکش کو پاکستان نے خوش آئند قرار دے دیا۔

امریکا کے سرکاری میڈیا ’وائس آف امریکا ریڈیو‘ کے مطابق پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ امریکی پیشکش خطے میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کا ایک خوش آئند اقدام ہے۔

خیال رہے کہ امریکا کے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس کی آئندہ ماہ 3 دسمبر کو اسلام آباد آمد متوقع ہے جو پاکستان کو جنوبی ایشیا کے لیے نئی امریکی پالیسی کے نفاذ پر اعتماد میں لینے کے لیے اعلیٰ قیادت سے بات چیت کریں گے۔

نئی امریکی پالیسی کے مقاصد میں طالبان کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر مذاکرات کی میز پر لے کر آنا بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی اعلیٰ دفاعی عہدیداروں کا جلد دورہ پاکستان متوقع

پاکستان، طالبان کے ساتھ مفاہمت اور انہیں مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے امریکی منصوبے کو خوش آئند قرار دیتا ہے تاہم اسلام آباد کا یہ بھی موقف ہے کہ اس مسئلے کا حل طاقت کے ذریعے ممکن نہیں ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں بھی سامنے آئیں تھیں کہ امریکا کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی اسلام آباد کا دورہ کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب اور دیگر سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تاہم واشنگٹن میں موجود ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جنرل جوزف ڈنفرڈ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے یا پھر کم از کم سیکریٹری دفاع کے دورے سے قبل پاکستان نہیں آئیں گے۔

واشنگٹن میں موجود سفارتی تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ افغانستان میں موجود تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرنے کی امریکی پیشکش اور پاکستان کی جانب سے اس پیشکش کو قبول کرنا دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا پاکستان پر سرحد پار دہشتگردی کو روکنے میں ناکامی کا الزام

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے وائس آف امریکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ سرحد کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے باہمی تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے پاک افغان سرحد سے متصل اپنے علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروا کے یہاں ریاست کی رٹ بھی قائم کر دی ہے جبکہ پاکستان نے سرحد پر نفری بڑھانے اور نئی چوکیاں قائم کرنے کے اقدامات کیے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سرحد پر باڑ لگانے کا بھی آغاز کیا گیا تاکہ سرحد پر دہشت گردوں کی آزادانہ نقل و حرکت ختم کی جاسکے۔

یاد رہے کہ پاکستان مخالف دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی پیشکش جنرل جان نکولسن کی جانب سے کی گئی تھی جو افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی کمان کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان خطے میں نہایت اہم ہے،امریکا کے سیکریٹری آف اسٹیٹ

رواں ہفتے (20 نومبر کو) کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل جان نکولسن کا کہنا تھا کہ ان کی اس پیشکش کا مقصد پاکستانی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف افغان سرحد کے اندر فائرنگ کے واقعات میں کمی لانا ہے۔

امریکی جنرل نے کہا کہ ہم نے یہ بھی پیشکش کی ہے کہ اگر پاکستان کو سرحد کے اس حصے میں کسی بھی طرح کے خدشات ہیں تو وہ ہمیں بتائیں اور ہم اس کے خلاف کارروائی کریں گے جس کے بعد سرحد پار شیلنگ کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

افغان حکام نے الزام لگایا تھا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ ہفتے سرحد پار افغان صوبے کنار میں سیکڑوں کی تعداد میں مارٹر شیل فائر کیے جس نے علاقے میں رہنے والے دیہاتیوں کو سخت سردی کے موسم میں اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کردیا۔

یہ خبر 23 نومبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی