The Dawn News - Pakistan - Sindh

سندھ: سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک
کراچی اور نوری آباد کے درمیان سُپر ہائی وے پر ٹریلر اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر پیر کی صبح نوری آباد کے قریب ٹریلر اور وین میں خوفناک تصادم ہوا جس میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2 افراد بعدِ ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے افراد عمرہ کی ادائیگی کے بعد کراچی سے نوشہروفیروز جارہے تھے تاہم ڈرائیور کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث حادثہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں: کراچی: تیز رفتار ٹینکر گھر میں جا گھسا، ایک لڑکی جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جن میں 3 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جن کی لاشوں کو اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو حیدرآباد کے لیاقت یونیورسٹی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے درمیان میں واقع نوری آباد کے علاقے میں اکثر تیز رفتاری اور ڈارئیورز کی غفلت کے باعث حادثات پیش آتے رہتے ہیں جو جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ پر بس ڈرائیور نے لاپرواہی کے باعث باپ اور بیٹی کو کچل ڈالا جس سے ننھی طالبہ جاں بحق ہوگئی تھی۔