The Dawn News - Sport - Cricket

ایشز سیریز: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی
برسبین: آسٹریلیا نے گیند بازوں کی تباہ کن باؤلنگ اور کپتان اسٹیون اسمتھ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو پہلے ایشز ٹیسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ کے آخری روز کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کو جیت کے لیے صرف 56 رنز درکار تھے جبکہ اس کی تمام 10 وکٹیں موجود تھیں، تاہم ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ کی اوپننگ جوڑی نے تحمل کے ساتھ ٹیم کو بغیر کسی نقصان کے فتح سے ہمکنار کیا۔

ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکرافٹ نے بالترتیب ناقابلِ شکت 87 اور 82 رنز اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: کوہلی نے پونٹنگ اور اسمتھ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

برسبین ٹیسٹ میں انگلینڈ کے کپتان جو راٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا میچ کے ابتدائی لمحات میں مایہ ناز بیٹسمین اور سابق کپتان السٹر کک سے محروم ہوگئے تاہم ٹیم نے آسٹریلوی باؤلروں کا مقابلہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں پر 302 رنز اسکور کیے جس میں نوجواز کھلاڑی ڈیوڈ ملان اور جیمز وینس نے بالترتیب 56 اور 83 رنز اسکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹار اور پیٹ کمنز نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر نیتھ لیون نے 2 اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

انگلیش ٹیم کے 302 رنز کے جواب میں کینگروز کا آغاز اچھا نہ تھا اور وقفے وقفے سے ان کی وکٹوں کو سلسلہ جاری رہا تاہم ایک طرف سے کپتان اسٹیون اسمتھ نے 141 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو 328 رنز پر پنچا کر مہمان ٹیم پر 16 رنز کی برتری دلادی۔

اپنی دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم آسٹریلوی باؤلروں کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 95 رنز پر آؤٹ ہوگئی جبکہ کپتان جو روٹ 51 رنز اسکور کر کے نمایاں بیٹسمین رہے۔

یہ بھی پڑھیں: کامران اور سلمان بٹ کا اوپننگ شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ

نیتھن لیون کی گیند پر بائیں ہاتھ کے بلے باز معین علی کے ’اسٹمپنگ آؤٹ‘ کو متنازع آؤٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ انگلش شائقین نے امپائر کے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک غلط فیصلہ قرار دیا۔

کینگروز کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون نے 3، 3 جبکہ پیٹ کمنز نے ایک انگلش کھلاڑی کو آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کی جیت کے لیے راہ ہموار کی۔

آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ کو شاندار سینچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو انگلینڈ پر 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی جبکہ ایشز سیریز کا دوسرا میچ آئندہ ماہ 2 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔