The Dawn News - Life & Style

اگر ’ٹائی ٹینک‘ فلم کا ہیرو نہ مرتا تو کیا ہوتا؟
یہ بھی پڑھیں: ’ٹائی ٹینک‘ کی 20 سال بعد تھری ڈی میں نمائش

مزید پڑھیں:  ٹائی ٹینک بار بار دیکھنے والی فلم

ہولی وڈ تاریخ میں دوسرے نمبر پر زیادہ پیسے بٹورنے والی رومانٹک ڈزاسٹر بائیو پک فلم ’ٹائی ٹینک‘ کو ریلیز ہوئے 20 برس ہوچکے، تاہم لوگ اب بھی اس فلم کے سحر سے نہیں نکل پائے۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے اسے بیسویں سالگرہ کے موقع پرآئندہ ماہ دسمبر سے ٹو ڈی اور تھری ڈی میں دوبارہ نمائش کے لیے پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تاہم لوگ اب بھی جاننا چاہتے ہیں کہ بالآخر ’ٹائی ٹینک‘ کو اسی طرح ہی کیوں بنایا گیا، اسے مختلف طریقے سے بھی تو بنایا جاسکتا تھا۔

’ٹائی ٹینک‘ کے حوالے سے اگر لوگوں اور خصوصی طور پر نئی نسل کے ذہن میں جو سب سے زیادہ سوال اٹھتا ہے، وہ یہ ہے کہ اس فلم کے آخر میں ہیرو ’جیک‘ (لیونارڈو ڈی کیپریو) کو کیوں مار دیا گیا، اسے بچایا بھی تو جاسکتا تھا۔

فلم کے اختتام پر ہیرو کو مرتے ہوئے دکھایا گیا تھا—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ’ٹائی ٹینک‘ میں فلم کا نوجوان اور خوبصورت ترین ہیرو’جیک‘اپنی محبوبہ اور بقول ان کے دنیا کی خوبصورت ترین لڑکی ’روز‘ (کیٹ ونسلیٹ) کو بچانے کے لیے خود برفیلے ٹھنڈے پانی میں ڈوب کر مر جاتا ہے، لیکن اپنی محبوبہ کو ایک لکڑی کے تختے پر بٹھا دیتا ہے۔

اور لوگوں کو اسی منظر پر سب سے زیادہ افسوس اور دکھ ہوا، یہاں تک کہ لوگ 20 سال بعد بھی فلم میں ’جیک‘ کی موت کو نہیں بھولے۔

فیشن اور شوبز میگزین ’وینٹی فیئر‘ نے ’ٹائی ٹینک‘ کے فلم ساز کیمرون جیمز سے یہی سوال کیا کہ لوگ آج بھی سب سے زیادہ یہ پوچھتے ہیں کہ فلم کے آخر میں ’روز‘ نے ’جیک‘ کو اپنے ساتھ لکڑی کے تختے پر کیوں نہیں بٹھایا، یہ دونوں تختے پر بیٹھ کر زندہ بچ بھی سکتے تھے، اور یہ کہ بالآخر’جیک‘ کو مارا ہی کیوں گیا؟

جیمز کیمرون نے ‘جیک‘ کو مارنے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ اگر فلم کے ہیرو کو آخر میں مار نہیں دیا جاتا تو فلم مقصد سے خالی ہوجاتی۔

یہ بھی پڑھیں: ’ٹائی ٹینک‘ کی 20 سال بعد تھری ڈی میں نمائش

جیمز کیمرون نے کہا کہ فلم کی کامیابی ہی ’جیک‘ کے مرنے سے ہوئی، فلم کے اسکرپٹ کے صفحے نمبر 147 پر اس کی موت لکھی ہوئی تھی، اور یہ کہ فلم کی کہانی بھی ’موت اور علیحدگی‘ کے بارے میں ہے۔

شہرہ آفاق فلم کے ہدایت کار نے کہا کہ ’جیک‘ کو اس طرح مرتے ہوئے دکھانا ایک فنکارانہ پسند تھی، اور اسے یخ ٹھنڈے برفیلے پانی میں ڈوب کر مرتے ہوئے دکھانا اور اس کے جسم سے دھویں کے اخراج کو دکھانا بھی فنکارانہ پسند تھی، اور یہ کہ اس کی موت کو بھی فلم اور فنکارانہ پسند سوچ کے تحت دیکھا جائے۔

جیمز کیمرون نے اپنے اس انٹرویو میں ’ٹائی ٹینک‘ سے متعلق دیگر سوالوں کے جوابات بھی دیے، جب کہ انہوں نے اپنی دیگر فلموں ’اوتار‘ اور ’ٹرمینیٹر‘ پر بھی بات کی۔

خیال رہے کہ 1997 میں ریلیز کی گئی ’ٹائی ٹینک‘ نے دنیا بھر سے 2 ارب ڈالر (پاکستانی 2 کھرب روپے سے زائد) بٹورے تھے، جب کہ فلم نے متعدد آسکر ایوارڈ بھی جیتے۔

مزید پڑھیں:  ٹائی ٹینک بار بار دیکھنے والی فلم

فلم کی کہانی 1912 میں حادثے کا شکار ہوئے دنیا کے پہلے بڑے برطانوی بحری جہاز ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کے گرد گھومتی ہے، جس میں 1500 سے 5 ہزارکے قریب افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

فلم میں نہ صرف ’ٹائی ٹینک‘ کو ڈوبتے ہوئے دکھایا گیا، بلکہ اس جہاز میں ہونے والے رومانس اور دیگر واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔
اسی فلم کے ذریعے ہی اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور لیونارڈو ڈی کیپریو کو شہرت ملی۔

اس فلم کے متعدد سین فلم کی ریلیز کے 10 سال بعد منظر پر آئے تھے، ایسے ہی مناظر میں فلم کا ایک سین 2013 میں بھی سامنے آیا تھا۔

سامنے آنے والے سین میں ’جیک‘ کی موت کے بعد زندہ بچ جانے والی ’روز‘ کو افسردہ حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔