The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پرنس کریم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان حکومت پاکستان کی دعوت پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ دورہ آغا خان کی امامت کے 60 سال مکمل ہونے پر منعقد کی جانے والی گولڈن جوبلی کی تقریبات کا حصہ ہے۔

اپنے دورے کے دوران وہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اس دورے کے دوران پرنس کریم آغا خان کو ایوان صدر میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کی جانب سے ان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف، کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن ( سی اے ڈی ڈی) کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور میئر اسلام آباد شیخ انیس عزیز نے ایئرپورٹ پر پرنس آغا خان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: پرامن برادری کو نشانہ بنانا ناقابل فہم، آغا خان

اس موقع پر وزیر خارجہ نے آغا خان کے مسلمانوں کے درمیان امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وژن کی تعریف کی، ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر میں معاشی لحاظ سے تباہ کن کمیونٹی کے درمیان سماجی اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔

آغا خان نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ معاشی اور سماجی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ آغا خان نے تمام لوگوں کے درمیان امن، انسانیت اور رواداری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، ادب کے فروغ اور اسلامی فن کے حوالے سے ان کی خدمات کو سراہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک ( اے کے ڈی این ) کے بانی اور چیئرمین پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49 ویں موروثی روحانی پیشوا ہیں، آغا خان 20 برس کی عمر میں 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی جانب سے 49 ویں امام (روحانی پیشوا) مقرر کیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ سر سلطان محمد شاہ آغا خان تحریک آزادی پاکستان کے اہم کردار تھے جبکہ وہ قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی ساتھی بھی تصور کیے جاتے تھے۔