The Dawn News - Pakistan - Punjab

باقر نجفی کی رپورٹ نے چھپا سچ بے نقاب کردیا: طاہر القادری
لاہور: پاکستان عوامی تحریک (پی اے ٹی) کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے چھپا ہوا سچ بے نقاب کردیا۔

منہاج القرآن سیکریٹریٹ پر عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید احمد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئینی طریقے سے موجودہ حکومت کو برطرف کرنا ہمارا مشن ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ فوری طور پر اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیں۔

پی اے ٹی سربراہ نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تفتیش کرنے کے لیے پاناما پیپرز کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) جیسی ہی ٹیم تشکیل دی جائے۔

مزید پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے: طاہرالقادری

جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے صفحہ نمبر 61 سے 74 میں تمام حقیقت بیان کردی گئی ہے جبکہ پنجاب حکومت نے اس رپورٹ کو ہمیشہ دبائے رکھا۔

انہوں نے کہا کہ باقر نجفی کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کو ذمہ دار قرار دیا گیا۔

اس موقع پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف طاہرالقادری کے ساتھ پورا پاکستان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل ٹاؤن سانحہ کے حوالے سے خفیہ اداروں کے متنازع بیانات

انہوں نے کہا کہ وہ طاہرالقادری کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ حکومت کو آئینی طریقے سے برطرف کرنے کے معاملے میں ان کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید نے کسی سیاست دان کا نام لیے بغیر کہا ’پاکستان میں جھوٹ اور کرپشن کی سیاست ختم ہوگی اور یہ لوگ انشاءاللہ 30 مارچ سے پہلے کک آؤٹ ہوجائیں گے‘۔

خیال رہے کہ اے ایم ایل کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے طاہر القادری سے منہاج القرآن سیکریٹریٹ میں ملاقات کی اور سیاسی اتحاد کی یقین دہانی کرائی تھی۔