The Dawn News - Pakistan - Sindh

نوبیاہتا جوڑے کا قتل: جرگے کے دو افراد کا اعتراف جرم
کراچی: جرگے کے حکم پر نوبیاہتا جوڑے کے قتل کے مقدمے میں دو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ضلع غربی کی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو مبینہ طور پر مقامی جرگے کے حکم پر قتل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جرگے کے گرفتار ارکان نے عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کے روبرو اپنا اعترافی بیان قلم بند کروایا۔

واضح رہے کہ کراچی میں مومن آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے عبدالہادی اور اس کی اہلیہ حسینی بی بی کو 22 نومبر کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کراچی: جرگے کے فیصلے پر پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

اپنے اعترافی بیان میں دونوں ملزمان ضیاء الحق اور غلام رسول نے بتایا کہ جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو قتل کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد 22 نومبر کو جرگے کے سربراہ نے اپنے بیٹوں کے ساتھ مل کر جوڑے پر تشدد کیا اور انہیں قتل کردیا جبکہ اگلے ہی روز جرگے کی مشاورت سے دونوں مقتولین کی لاشیں غائب کی گئیں۔

ملزمان نے بتایا کہ اسی روز عبدالرشید مرزا اور اعظم لاشوں کو بوریوں میں ڈال کر قبرستان لے کر گئے تھے جبکہ ہم نے قبرستان میں گڑھے گھودنے اور ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا تھا۔

ملزمان نے کہا کہ جرگے کی جانب سے ہمیں جو ہدایات ملی تھیں ہم نے اس پر عمل درآمد کیا تھا۔

رواں سال 22 نومبر کو کراچی میں مومن آباد کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو جرگے کے حکم پر قتل کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل

اس قتل کے دو روز بعد 24 نومبر کو علاقہ مکینوں نے پولیس کو مذکورہ جوڑے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے اتحاد ٹاؤن میں واقع قائم خانی قبرستان میں مقتول جوڑے کی قبر کشائی کرکے ان کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا۔

یاد رہے کہ اس واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے نوٹس لیا گیا تھا اور انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس سے واقعے کی رپورٹ طلب کی تھی۔