The Dawn News - Pakistan

تعلیم، اخلاقیات اور امن کامیابی کے لیے اہم ہیں، پرنس آغا خان
گلگت: اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان نے کہا ہے کہ تعلیم، اخلاقیات اور امن کامیابی کے اوزار ہیں، ملکی ترقی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے تمام لوگ اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بات انہوں نے گلگت بلتستان پہنچنے پر وادی یاسین اور ضلع خضر اور ہنزہ علی آباد میں بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

اس موقع پر ان کے ماننے والوں کی تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد کی تعداد وادی یاسین کے اجتماع میں موجود تھی۔

مزید پڑھیں: پرنس کریم آغا خان اسلام آباد پہنچ گئے

اپنے خطاب کے دوران آغا خان نے اپنے ماننے والوں کو پاکستان سے مخلص اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے ملک کے دور دراز علاقوں کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک خطے کے لوگوں کی بہتری کے لیے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

خیال رہے کہ اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا اپنی امامت کے 60 سال مکمل ہونے کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے سلسلے میں حکومت کی دعوت پر 13 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

وادی یاسین کے رہائشی رستم علی نے بتایا کہ آج کا دن ان کی زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے جیسا کہ انہیں ان کے روحانی پیشوا کا دیدار کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے باعث فخر ہے کہ ہم نے دیدار کے لیے آئے ہوئے رشتہ داروں اور دوستوں کی میزبانی کی، ان کا کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے مہمانوں کے لیے نہ صرف اپنے گھر میں جگہ دی بلکہ ان کے لیے خیموں کا بھی انتظام کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پرامن برادری کو نشانہ بنانا ناقابل فہم، آغا خان

اس سے قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن، کابینہ اراکین، سول اور ملٹری حکام نے پرنس کریم آغا خان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا تھا۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فاراق نے کہا کہ آغا خان کی آمد پر لوگوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ دوسری کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی آغا خان کو خوش آمدید کرنے کے بینر لگائے اور دیدار کی رسم کے انتظامات کرنے میں بھی مدد کی۔

یہ خبر 11 دسمبر 2017 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی