The Dawn News - Pakistan - Sindh

سکھر: 12 سالہ لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام
سکھر پولیس نے 12 سالہ لڑکی کی 55 سالہ شخص سے شادی کی کوشش ناکام بنادی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) سکھر محمد امجد شیخ کو اطلاع ملی کہ کم عمر لڑکی کا نکاح پڑھایا جارہا ہے جس پر انہوں نے نیو پنڈ تھانے کی پولیس کو فوری کارروائی کی۔

پولیس نے مائیکرو کالونی کے علاقے میں فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ لڑکی کائنات بنت پنھل ابڑو کی 55 سالہ شخص اللہ ڈنو کے ساتھ شادی اور نکاح کی کوشش ناکام بنادی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرکوٹ: پولیس نے 11 سالہ بچی کی شادی ناکام بنادی

پولیس نے دولہا اور دو خواتین سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دولہن کو بھی تحویل میں لے کر ویمن تھانے منتقل کردیا گیا۔

محمد امجد شیخ کا کہنا تھا کہ لڑکی کے نکاح سے قبل ہی کارروائی کی گئی۔

ملزمان کے خلاف ’چائلڈ میریج ایکٹ‘ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا جبکہ لڑکی کو خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: لاڑکانہ پولیس نے 2 کم عمر لڑکیوں کی شادی ناکام بنادی

واضح رہے کہ پاکستان جنوبی ایشیا کے ان ممالک میں شامل ہے، جہاں کم عمری میں بچوں کی شادیاں کروانا عام ہے۔

اس حوالے سے 2014 میں شائع ہونے والی اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا میں لڑکیوں کی کُل آبادی میں سے تقریباً نصف کی شادیاں 18 سال سے کم عمر میں ہی کردی جاتی ہیں۔