The Dawn News - Pakistan - Balochistan

بلوچستان: کارروائی میں این ڈی ایس کا سہولت کار گرفتار
بلوچستان کے علاقے موسیٰ کالونی میں خفیہ اطلاعات پر فرنٹیئر کورپس (ایف سی) کی جانب سے کارروائی کی گئی جس میں افغان انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کا مشتبہ سہولت کار گرفتار کرلیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد اور جاسوسی کے آلات بھی بر آمد ہوئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

علاوہ ازیں سبی کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے 22 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے سبی کے شمال میں واقع پہاڑی علاقوں میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس سے قبل 3 دسمبر 2017 سیکیورٹی اداروں نے صوبہ بلوچستان کے علاقے کوہلو میں ایک کارروائی کے دوران دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 2017: بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں 242 افراد جاں بحق ہوئے

10 مئی 2017 کو افغان سرحد سے منسلک علاقے چاغی میں فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا تھا۔

اس سے قبل 27 اپریل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان میں بتایا گیا تھا کہ آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کے دوران بلوچستان میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے علاقے منڈ میں ایک آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا جبکہ ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 شہید

9 اپریل کو بلوچستان کے داراحکومت کوئٹہ میں پاک فوج نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا تھا۔

پاک فوج نے چمن کے قریب آپریشن کے دوران افغانستان سے پاکستان آنے والی بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑی تھی، جس میں 80 کلو گرام دھماکا خیز مواد نصب تھا۔

خیال رہے کہ ان دہشت گردی کی کارروائیوں کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا ہاتھ بتایا جاتا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا جاسوس کلبھوش یادیو کو بھی بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔