The Dawn News - Pakistan - Islamabad

امریکا کا پاکستان کی 25 کروڑ ڈالر سے زائد امداد روکنے پر غور
ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے رویے کی وجہ سے اسے دی جانے والی 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد روکنے پر غور کر رہی ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو لگتا ہے کہ مبینہ طور پر گرفتار، حقانی نیٹ ورک کے ایک عسکریت پسند تک رسائی کے امریکی مطالبے پر مسلسل انکار سے پاکستان کے امریکا کی جانب رویے کا عکس نظر آتا ہے۔

اخبار میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں پاکستانی فورسز کی جانب سے امریکی کینیڈین اہلخانہ کی بازیابی کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں برس اکتوبر میں پاکستانی فورسز نے کینیڈین شہری جوشوا بوئل اور ان کی امریکی اہلیہ کیٹلان کولمین کو ان کے 3 بچوں سمیت بازیاب کرایا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

امریکی اخبار نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کو اس بات کا علم ہے کہ پاکستان نے اس آپریشن کے دوران حقانی نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر گرفتار کیا تھا اور اس کی گرفتاری کو پاکستانی حکام نے خفیہ رکھا تھا۔

کسی نامعلوم امریکی اہلکار کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ طور پر گرفتار عسکریت پسند سے ان کی قید میں موجود مزید امریکیوں کا سراغ لگانے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اقتدار میں آنے کے بعد کئی مرتبہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر سوال اٹھا چکے ہیں اور پاکستان میں دہشت گردوں کی مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کا الزام بھی عائد کر چکے ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے ہمیشہ دوٹوک الفاظ میں ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

حال ہی میں امریکی نائب صدر مائیک پینس کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا جس میں کہا کیا گیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسلام آباد کو ’نوٹس‘ پر رکھ لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا افغانستان میں نیا فوجی کیمپ قائم کرنے کا امکان

امریکی اخبار کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حقانی نیٹ ورک کے کارندے کی حوالگی سے متعلق دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے خدشات پر عمل کرنے پر مجبور کر دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ پینٹا گون کی جانب سے پاکستان کی حمایت کی وجہ سے اسلام آباد پر پابندیاں عائد کیا جانا ممکن ہوتا نظر نہیں آتا تاہم ٹرمپ کے نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اراکین میں پاکستان کے لیے مثبت سوچ نظر نہیں آرہی۔

خیال رہے امریکا کی جانب سے پاکستان سے ’ڈو مور‘ کے مطالبے پر ردِ عمل دیتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ اب وقت ہے کہ امریکا اور افغانستان مل کر پاکستان کے لیے کچھ کریں۔

پاک فوجی کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے دی جانے والی امداد وہ گرانٹ ہے جو پاک فوج کی جانب سے امریکا کو القاعدہ کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں مدد دینے پر دی گئی۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان مدد نہیں کرتا تو امریکا اور افغانستان کبھی بھی القاعدہ کو شکست نہیں دے سکتے تھے۔