The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نئی حلقہ بندیاں:وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں کی نشستوں میں اضافہ
فائدہ اٹھانے والے پنجاب کے اضلاع

نقصان اٹھانے والے پنجاب کے اضلاع

دیگر صوبوں میں فائدہ اٹھانے والے اضلاع

اسلام آباد: مردم شماری کے ابتدائی نتائج کے تناظر میں حلقہ بندیوں سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تیاری کی جارہی ہے۔

حالیہ مردم شماری کے ابتدائی اعداد وشمار کے مطابق ہونے والی حلقہ بندیوں میں کل 272 قومی اسمبلی کی نشستوں میں سے پنجاب کی نشتیں 148 سے کم ہو کر 141 ہو جائیں گی، جس کا نتیجہ زیادہ سے زیادہ صوبے کے 15 اضلاع میں نشستوں میں کمی یا زیادتی کی صورت میں نظر آئے گا۔

پنجاب میں 7 نشستوں کے نقصان کے باوجود لاہور کی نشتیں 13 سے بڑھ کر 14 ہوجائیں گی جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشستیں 2 سے بڑھ کر 3 ہوجائیں گی۔

فائدہ اٹھانے والے پنجاب کے اضلاع

لاہور کی موجودہ آبادی 1 کروڑ 11 لاکھ 20 ہزار ہے، جس کے مطابق لاہور کا حصہ 14.26 فیصد ہے، جو واضح طور پر ایک نشست ہے۔

مزید پڑھیں: صدر نے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر دستخط کردیئے

اسی طرح مظفر گڑھ کی آبادی 43 لاکھ 20 ہزار ہے، جس کا کل آبادی میں حصہ 5.54 فیصد ہے، جو واضح طور پر ایک اضافی نشست کے برابر ہے جبکہ ضلع کی نشستوں کو 5 سے بڑھا کر 6 کیا جائے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں قومی اسمبلی کی موجودہ نشستوں کی تعداد 3 ہے جبکہ اس کی آبادی 28 لاکھ 70 ہزار اور اس کا حصہ 3.68 فیصد ہے، لہٰذا حلقہ بندیوں میں اس کی نشست بھی بڑھ کر 3 کے بجائے 4 ہو جائیں گی۔

راجنپور (2) کی آبادی 19 لاکھ 90 ہزار ہے اور اس کا حصہ 2.55 فیصد ہے جو ایک اضافی نشست کے لیے اہل ہے۔

نقصان اٹھانے والے پنجاب کے اضلاع

پنجاب کے جن اضلاع کی نئی حلقہ بندیوں میں ایک ایک نشست کم ہوگی ان میں اٹک، گجرانوالہ، حافظ آباد، نارووال، قصور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال، اوکاڑہ اور پاک پتن شامل ہیں۔

اٹک کا حصہ 2.41 فیصد ہے جبکہ آبادی کا کل تناسب 18 لاکھ 80 ہزار ہے اور اس کی نشستیں 3 سے کم ہو کر 2 کردی جائیں گی، اسی طرح گجرانوالہ کی آبادی 50 لاکھ ہے جبکہ آبادی میں اس کا حصہ 6.42 ہے، تاہم اس کی موجودہ نشستوں کی تعداد 7 ہے جو نئی حلقہ بندیوں میں کم ہو کر 6 رہ جائے گی۔

حافظ آباد بھی نئی حلقہ بندیوں میں اپنی ایک نشست کھو دے گا اور اس کی 11 لاکھ 50 ہزار آبادی میں 2 کے بجائے ایک نشست رہ جائے گی۔

نارووال کی آبادی 17 لاکھ ہے اور اس کا حصہ 2.19 فیصد ہے جبکہ نئی حلقہ بندیوں میں موجودہ 3 نشستوں میں سے ایک نشست کم کردی جائے گی، اسی طرح قصور کی آبادی 34 لاکھ ہے اور اس کا حصہ 4.43 فیصد ہے، تاہم اسے بھی اپنی 5 نشستوں میں سے ایک نشست کو کھونا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: '15 جنوری سے حلقہ بندیوں پر کام کا آغاز ہوجائے گا'

آخری حلقہ بندیوں میں شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کی 7 نشستیں تھی لیکن ننکانہ صاحب کا نیا ضلع اس سے الگ کردیا گیا، جس کے بعد ایک ضلع کی آبادی  34 لاکھ 50 ہزار اور ایک کی 13 لاکھ 50 ہزار ہے، تاہم نئی حلقہ بندیوں میں شیخوپورہ کی 4 اور ننکانہ صاحب کی 2 نشستیں ہوجائیں گی۔

اسی طرح کا معاملہ جھنگ اور چنیوٹ اضلاع کے ساتھ بھی ہے، جو گزشتہ حلقہ بندیوں تک ایک تھے اور ان کی نشستوں کی تعداد 6 تھی، تاہم موجودہ حصہ میں جھنگ کا 27 لاکھ 40 ہزار آبادی کے ساتھ 3.52 فیصد حصہ ہے جبکہ چنیوٹ کا 13 لاکھ 60 ہزار آبادی کے ساتھ 1.76 فیصد ہے۔

لہٰذا انتخابی رولز 2017 کے راؤنڈ آف فارمولے کے تحت جھنگ 4 نشستوں کا اہل ہے تاہم سخت مقابلے کے بعد 3 نشستیں حاصل کرسکے گا اور باقی کی 2 نشستیں چنیوٹ کے حصے میں آئیں گی اور جھنگ کو اپنی ایک نشست کھونی پڑے گی۔

ساہیوال کی آبادی کی بات کی جائے تو اس کی کل آبادی 25 لاکھ 10 ہزار ہے اور اس کا حصہ 3.22 فیصد ہے جبکہ اس کی چار نشستوں میں سے ایک کم کردی جائے گی، اسی طرح اوکاڑہ میں اس وقت نشستوں کی تعداد 5 ہے لیکن حالیہ مردم شماری میں اس کی آبادی 30 لاکھ اور اس کا حصہ 3.89 فیصد ہے، تاہم نئی حلقہ بندیوں میں اس کی نشستوں کی تعداد 4 رہ جائے گی۔

پاک پتن کی کل آبادی 18 لاکھ 20 ہزار ہے اور اس کا حصہ 2.33 فیصد ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ اپنی تین نشستوں میں سے ایک کھو دے گا، اسی طرح فیصل آباد کی بھی نشتیں 11 سے کم ہو کر 10 رہ جائیں گی جبکہ اس کی آبادی 1 کروڑ 90 ہزار اور حصہ 7.87 فیصد ہے۔

دیگر صوبوں میں فائدہ اٹھانے والے اضلاع

نئی حلقہ بندیوں میں پنجاب کے علاوہ جن دیگر صوبوں کے شہروں کو فائدہ ہوگا ان میں ملک کا سب سے بڑا شہر کراچی بھی ہے، جس کے 6 اضلاع کی آبادی ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے اور اس کا کل حصہ 20.58 فیصد ہے، جو اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ اس کی نشستوں کو 20 سے بڑھا کر 21 کیا جائے گا۔

سندھ کے دیگر اضلاع میں شکار پور کی موجودہ نشستوں کی تعداد 2 ہے اور اس کا حصہ 1.57 فیصد ہے اور امکان ہے کہ یہ اپنی نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔

خیبر پختونخوا میں پشاور کی موجودہ نشستوں کی تعداد 4 ہے جبکہ اس میں ایک نشست کے اضافے کا امکان ہے، پشاور صوبے میں 39 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ سے حلقہ بندیوں سے متعلق ترمیمی بل منظور

صوبہ بلوچستان کی بات کی جائے تو کوئٹہ 5.41 فیصد حصے کے ساتھ 4 نشستیں رکھتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ صوبائی دارالحکومت کو 5ویں نشست ضروری حاصل ہوگی، اس کے علاوہ کیچ اور گوادر کا حصہ 1.50 فیصد ہے جو نئی حلقہ بندیوں میں 1 اضافی نشست حاصل کرسکیں گے۔

وفاقی کے زیر انتظام قبائلی علاقے (فاٹا) کی نشستوں کی تعداد 12 پر برقرار رکھی جائے گی اور یہاں 7 لاکھ 79 ہزار 895 افراد کے لیے قومی اسمبلی کی ایک نشست ہوگی اور باقی 260 نشستیں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت میں آبادی کے حساب سے تقسیم کی جائیں گی۔

یہ خبر 08 جنوری 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی