The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نااہلی کیس: خواجہ آصف پر بیرون ملک اکاؤنٹس، کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا الزام
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کے خلاف دائر نا اہلی کیس میں دلائل دیئے ہیں کہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ابوظہبی کا ڈومیسائل جمع کرایا تھا جبکہ انہوں نے نیشنل بینک آف ابوظہبی کا اکاؤنٹ ٹیکس گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وزیر خارجہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف کی نااہلی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کی۔

جس میں عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر مہمند نے خواجہ محمد آصف نااہلی کیس میں ریکارڈ عدالت عالیہ میں جمع کرایا۔

وکیل عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے ملک سے باہر کاروبار بھی چھیایا، اس موقع پر جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ بیرون ملک ریسٹورنٹ بنانے کے لیے رقم کہاں سے آئی؟

مزید پڑھیں: خواجہ آصف نااہلی کیس: لارجر بینچ کی تشکیل کی سفارش

عثمام ڈار کے وکیل نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ خواجہ محمد آصف نے مختلف اوقات میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے اہلیہ اور بیٹی کے اکاؤنٹس میں منتقل کئے جبکہ وزیر خارجہ نے اہلیہ اور بیٹی کے اکاؤنٹس بھی ظاہرنہیں کئے۔

انہوں نے بتایا کہ خواجہ آصف نے گوشواروں میں  کم شیئرز ظاہر کئے اور جولائی 2015 میں نیشنل بینک آف ابوظہبی سے تمام رقم نکال لی۔

ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں 6 اکاؤنٹس کو ظاہر کیا اور ظاہر کئے گئے اکاؤنٹس میں تین پاکستان سے، ایک دبئی جبکہ دو نیویارک کے اکاؤنٹس ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ابوظہبی کا ڈومیسائل جمع کرایا تھا جبکہ خواجہ آصف نے نیشنل بینک آف ابو ظہبی کا اکاؤنٹ ٹیکس گوشواروں اور کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا۔

عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر نے کچھ دلائل دیئے جبکہ وہ آئندہ سماعت میں قانونی  نکات پر دلائل دیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مذکورہ کیس کی سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال پی ٹی آئی کے عثمان ڈار کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت خواجہ محمد آصف کو نااہل قرار دینے کے لیے دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ وفاقی وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کے معاہدے اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

یاد رہے کہ خواجہ محمد آصف نے 2013 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کو 21 ہزار ووٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

عثمان ڈار نے اپنی پٹیشن میں دعویٰ کیا تھا کہ خواجہ محمد آصف 2011 سے متحدہ عرب امارات کی کمپنی (آئی ایم ای سی ایل) کے ساتھ خصوصی مشیر کے طور پر وابستہ ہیں۔

مزید کہا گیا کہ خواجہ محمد آصف آئی ایم ای سی ایل کے کُل وقتی ملازم ہیں اور انہیں ملازمت کے معاہدے کے مطابق ماہانہ 50 ہزار درہم تنخواہ جاری ہوتی ہے۔

مذکورہ پٹیشن میں تنخواہ ظاہر نہ کرنے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دینے کے فیصلے کا حوالہ دیا گیا تھا۔

پٹیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ خواجہ محمد آصف نے یہ تنخواہ وصول کی جو ان کے لیے قابل قبول اثاثہ ہے، تاہم انہوں نے یہ تفصیلات 2013 کے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 110 کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیں۔

پٹیشنر نے دعویٰ کیا کہ انہیں حال ہی میں خواجہ محمد آصف کے اقامہ (ملازمت کا اجازت نامہ) اور تنخواہ کی تفصیلات کے بارے میں علم ہوا ہے جس پر خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا گیا۔

پٹیشن میں نشاندہی کی گئی تھی کہ خواجہ محمد آصف کے اقامے کی حال ہی میں 29 جون 2017 کو تجدید کی گئی اور یہ 28 جون 2019 تک قابل استعمال ہے، اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ خواجہ محمد آصف آئی ایم ای سی ایل کے مستقل ملازم ہیں اور یہ پاکستان کے آئین کے تحت لیے گئے حلف کی خلاف ورزی ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا تھا کہ خواجہ محمد آصف اُس وقت بھی وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی کے عہدے پر موجود تھے جب وہ 2013 میں اس کمپنی کے مستقل ملازمت تھے، جب کہ وہ اس سے قبل پی پی پی کے دورِ حکومت میں بھی ان کے اتحادی کے طور پر وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز رہے۔

پٹیشنر کا کہنا تھا کہ دونوں مرتبہ خواجہ محمد آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے اپنی ملازمت اور اس سے حاصل ہونے والی تنخواہ چھپائی۔