The Dawn News - Pakistan - Sindh

عمرکوٹ میں 14 سالہ لڑکے کا ’گینگ ریپ‘
سندھ کے ضلع عمرکوٹ کے سَامارو ٹاؤن میں ملزمان نے 14 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سمارو پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او عزیز سینھریو نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملزمان لڑکے کو صحرائی علاقے میں لے گئے اور اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ لڑکے کے والد گوئجی کی شکایت پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ایک ملزم ایاز بروہی کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم سکندر بروہی کی تلاش جاری ہے۔

عزیز سینھریو نے بتایا کہ واقعے کے بعد متاثرہ لڑکے کو طبی معائنے کے لیے تعلقہ ہسپتال لے جایا گیا، جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اٹک میں دس سالہ بچی کا ریپ، مقدمہ درج

بچوں کے حقوق کے تحفظ کی سوسائٹی (ایس پی اے آر سی) کے ریجنل منیجر کاشف بجیر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے واقعے پر غم وغصے کا اظہار کیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران میرپور خاص، عمر کوٹ اور تھر میں بچوں سے زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

کاشف بجیر نے بچوں سے اس غیر انسانی سلوک کو روکنے کے لیے موجودہ قوانین پر عملدرآمد اور نئے قوانین بنانے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: مظفر گڑھ: ماں اور بیٹی کے ساتھ ’گینگ ریپ‘، مقدمہ درج

واضح ہے کہ رواں سال کے آغاز سے ملک بھر میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں 9 جنوری کو کچرے کے ڈھیر سے ایک 6 سالہ بچی زینب کی لاش ملی تھی، جسے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اس واقعے نے پورے ملک کو جنجھوڑ کر رکھ دیا تھا، جبکہ واقعے کا چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ازخود نوٹس لیا تھا۔