The Dawn News - Pakistan - Sindh

وزیراعلیٰ کی کراچی میں 30 روز میں نئی بسیں چلانے کی ہدایت
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی کے لیے اہم منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو شارع فیصل پر 30 روز میں نئی بسیں چلانے کی ہدایت کردی۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت انٹرا سٹی اور انٹر سٹی بس منصوبے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے 2 ارب روپے منصوبے کے لیے مختص کیے ہیں کیونکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ کسی صورت بھی حل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کمپنی کا سندھ میں انٹرسٹی بس سروس کا اعلان

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اب تو شہر میں سڑکوں کا جال بھی بہتر ہو رہا ہے۔

اس موقع پر صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر شاہ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ اس منصوبے کے حوالے سے دی جانے والی رعایت (سبسڈی) کے لیے سندھ حکومت اور سندھ مضاربہ لمیٹڈ کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے۔

سید ناصر شاہ نے بتایا کہ نجی کمپنی نے 288 بسیں پانچ روٹس پر چلانے کے لیے پیشکش کی ہے، ان روٹس میں قیوم آباد سے قصبہ کالونی، بلدیہ سے قائدآباد، شاہ فیصل کالونی سے فشریز، لانڈھی سے سرجانی ٹاؤن اور لانڈھی سے بلدیہ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کے لیے بجلی سے چلنے والی دو ہزار بسوں کی پیشکش

صوبائی وزیر اطلاعات نے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے نجی کمپنی کو 32 بسیں شاہراہ فیصل پر چلانے کی پیشکش کی ہے۔

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے منصوبے کے لیے مزید 25 کروڑ 50 لاکھ روپے منظور کرلیے اور ساتھ ہی صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر بسیں شاہراہ فیصل پر چلنی چاہیے، جس پر صوبائی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ ہم کوشش کریں گے کہ بسیں چلنا شروع ہو جائیں۔