The Dawn News - Pakistan - Islamabad

ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات کی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ
اسلام آباد: رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں ٹیکسٹائل کے علاوہ پاکستان کی دیگر مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ہوا اور یہ تقریباً 19 فیصد ہے جو تقریبا 4 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بیورو آف اسٹیٹ اسٹکس (پی بی ایس) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 18-2017 میں حکومتی حمایت سے پہلے ان اشیاء کی برآمدات میں کمی کا سامنا تھا اور جولائی 2014 سے برآمدات کے عمل میں مسلسل کمی واقع ہورہی تھی۔

تاہم حکومت کی جانب سے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات، چمڑے کے مینوفکچررز، جوتے، کھیلوں کا سامان، سرجیکل، انجینئرنگ کا سامان، فرنیچر، گوشت اور گوشت کی مصنوعات، مچلھی کی منصوعات اور کٹلری کے کیش سپورٹ پیکیچ میں توسیع کی گئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان، چین میں برآمدات پر ڈیوٹی کم کرنے کا خواہشمند

جس کے بعد اعداد و شمار اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ اس سال پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات میں 83 فیصد تک اضافہ ہوا اور پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل اور مٹی کا تیل پیٹرولیم سیکٹرز کی برآمدات میں اضافے کا باعث ہیں جبکہ گزشتہ برس ان مصنوعات کی برآمدات میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا۔

اس کے علاوہ کارپیٹ اور قالین کی برآمدات میں ایک سال قبل کے مقابلے میں رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے دوران 7.7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔

تاہم کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس عرصے کے دوران معمولی 0.89 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ فٹبال کی بیرونی سیلز میں 7.2 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوران ایک طویل عرصے کے بعد چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی اصل وجہ چمڑے کے گلوز کی سیلز تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں استعمال شدہ کاروں کی درآمدات میں 70 فیصد اضافہ

اس کے ساتھ ساتھ  جوتے کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ ہوا اور اس کی بڑی وجہ چمڑے کی جوتوں کی سیلز تھا، ساتھ ہی سرجیکل سامان اور میڈیکل سامان کی برآمدات میں 15.4 فیصد جبکہ انجینئرنگ سامان میں 17.7 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

گزشتہ سال گڑ کی برآمدات میں 52.8 فیصد، شیرہ 491.8 فیصد اور زیورات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ کے اعداد و شمار کے مطابق سیمںٹ کی برآمدات میں 18.6 فیصد کمی ہوئی جبکہ دستکاری میں  100 فیصد اور فرنیچر میں 78 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔