The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

آرمی پبلک اسکول حملہ: پولیس تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم جاری
پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر 16 دسمبر 2014 کو ہونے والے دہشت گردوں کے حملے کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کو پولیس تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل بینچ نے آرمی پبلک اسکول میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کے والدین کی تنظیم کے رکن اجون خان کی درخواست پر سماعت کی۔

خیال رہے کہ اجون خان نے اپنی درخواست میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت متاثرہ والدین کو اس سانحے کی تحقیقات اور اس میں پیش رفت سے آگاہ کرے اور اس سانحے کی تحقیقاتی رپورٹ بھی منظرِ عام پر لایا جائے۔

مزید پڑھیں: ٹی ٹی پی کی آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ کی ہلاکت کی تصدیق

درخواست گزار نے اس سانحے کی عدالتی تحقیقات کے لیے بھی عدالت سے استدعا کی تھی تاہم عدالت نے اسے یہ کہہ کر رد کردی ہے کہ تحقیقات کے لیے از خود عدالتی کمیشن کی تشکیل عدالت کے دائرۂ اختیار میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں انسدادِ دہشت گردی فورس پہلے ہی اس سانحے سے متعلق اپنی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں جمع کرا چکی ہے۔

اجون خان کے علاوہ فضل خان ایڈوکیٹ نے بھی آرمی پبلک اسکول کے سانحے کے بارے میں ایک اپیل پشاور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے جس میں انہوں نے عدالت سے گزارش کی کہ ایک متاثرہ والد کی حیثیت سے ایف آئی آر میں ان کا بیان بھی شامل کرنے کے لیے حکومت کو ہدایت کی جائے۔

لگ بھگ تین سال قبل پیش آنے والے اس سانحے میں اسکول میں زیرِ تعلیم 138 بچوں سمیت 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت کا 3 مجرموں کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم

اس سانحے کے بعد حکومت نے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے قومی لائحۂ عمل ترتیب دیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں کو سزائیں دلانے کے لیے ملک میں فوجی عدالتیں قائم کی گئی تھیں جب کہ سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد غیر اعلانیہ پابندی بھی اٹھالی گئی تھی۔

یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014 کی صبح دہشت گردوں نے پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے 132 طالبِ علموں سمیت 144 افراد کو شہید کردیا تھا جبکہ سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں تمام دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے تھے۔

خیال رہے کہ اس سانحے کے فوری بعد تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق کے ایک نیشنل ایکشن پلان (این اے پی) ترتیب دیا گیا تاہم اس کے باوجود دہشت گرد ملک میں تعلیمی اداروں اور آسان اہداف کو نشانہ بناتے رہے۔