The Dawn News - Pakistan - Sindh

حیدرآباد: ڈمپر نے پک اپ کو کچل دیا، 10 افراد ہلاک
صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر ایک تیز رفتار ڈمپر نے پک اپ کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 9 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ حیدرآباد میں ٹنڈو محمد خان روڈ پر صدیق نورانی گاؤں کے قریب پیش آیا جب ٹنڈو محمد خان سے آنے والے ایک تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی پک اپ کو کچل دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حادثہ زیر تعمیر سڑک پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: سندھ: سپر ہائی پر ٹریفک حادثہ، 8 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں پک اپ میں سوار تمام 9 خواتین اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ دیگر 3 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کے عملے نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو لیاقت میڈیکل ہسپتال منتقل کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق جس مقام پر حادثہ پیش آیا ہے یہاں سڑک گزشتہ کئی عرصے سے زیر تعمیر ہے جبکہ ٹھیکیدار دوران تعمیر اٹھنے والی گرد کو ختم کرنے کے لیے پانی کا استعمال نہیں کرتا جس سے یہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بعد ازاں پولیس نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شاخت کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق حیدرآباد کے علاقوں لطیف آباد، حسین آباد، بھائی خان کی چری، پکا قلعہ، امریکن کوآٹرز اور ہالی روڈ جبکہ ایک مقتول کا تعلق کوٹری سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک

پولیس کے مطابق حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت ساجدہ، ہینہ، فریدہ، شبانہ، ریحانہ، سفیہا، انیتا، یٰسمین، نسرین اور زبیر کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت صدف، ساعرہ اور بشرا کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والی خواتین کا تعلق ایک نجی کمپنی سے تھا جبکہ وہ کمپنی کی تیار اشیاء کو مختلف علاقوں میں فروخت کے لیے جارہی تھیں۔