The Dawn News - Sport

حکومتی سرپرستی سے محرومی، محمد وسیم سے ٹائٹل واپس لے لیا گیا
کراچی: حکام کی عدم دلچسپی اور سرپرستی سے محرومی کے ساتھ ساتھ اسپانسرز نہ ہونے کے سبب پاکستان کے باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم سے ان کی بیلٹ چھین کر ٹائٹل سے محروم کردیا گیا ہے۔

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے گزشتہ سال پانامہ کے باکسر کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کے سلور فلائی ویٹ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور رواں سال مئی میں انہیں گولڈ بیلٹ کیلئے جاپانی باکسر سے فائٹ لڑنی تھی۔

محمد وسیم کو فائٹ کیلئے سات لاکھ ڈالرز کی خطیر رقم جمع کرانی تھی لیکن اسپانسرز کی عدم دلچسپی اور حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی امداد یا معاونت سے محرومی کے سبب وہ یہ رقم جمع کرنے میں ناکام رہے اور فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ گزر گئی جس پر محمد وسیم سے سلور بیلٹ واپس لے لی گئی۔

ورلڈ باکسنگ کونسل نے محمد وسیم کی بیلٹ واپس لینے کے ساتھ ساتھ رینکنگ بھی پہلی سے چوتھی کر دی ہے۔

محمد وسیم نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کیلئے کسی نے اسپانسر یا سپورٹ نہیں کیا لہٰذا فیس جمع نہ کرانے کے سبب اب میں اگلی فائٹ نہیں لڑسکوں گا اور پاکستان کیلئے ٹائٹل جیتنے اور چیمپیئن بنانے کا خواب پورا نہیں ہو سکے گا۔