The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل: پاکستان آنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے حتمی نام سامنے آگئے
لاہور: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے میدانوں میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی مرحلے کے اختتام کے بعد ایونٹ کا پلے آف مرحلہ پاکستان میں کھیلا جارہا ہے، جس میں شرکت کے لیے لاہور اور کراچی آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

چند بین الاقوامی کھلاڑیوں کی جانب سے لاہور اور کراچی میں پلے آف مرحلے میں شرکت سے انکار کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ کے کئی صفِ اول کے کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے پر رضامندی کا اظہار کردیا۔

دبئی میں پی ایس ایل کوالیفائر میں فتح کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم فائنل میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی اور اس میچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے کراچی میں کھیلنے پر رضا مندی کا اظہار کردیا۔

دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کے جو بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں ان میں ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی، آندرے فلیچر، لیام ڈاسن، کرس جورڈن، تمیم اقبال اور رکی ویسلز شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی کو جارح مزاج کھلاڑی ڈیوین اسمتھ کی خدمات حاصل نہیں ہوگی جنہوں نے خاندانی وجوہات کے سبب پاکستان آنے سے انکار کیا۔

اس کے برعکس گزشتہ دونوں ایونٹس کا فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کا سامنا ہے جہاں شین واٹسن، بین لافلن اور کیون پیٹرسن پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں جس سے گلیڈی ایٹرز کی ایونٹ میں پیش قدمی کی کوششوں کو شدید دھچکا لگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کے متبادل کے طور پر بنگلہ دیش کے محموداللہ اور سری لنکا کے تھسارا پریرا کو ٹیم میں شامل کرلیا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ رائلی روسو، کرس گرین اور ٹام کوہلر لیڈمور بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اسی طرح کراچی کنگز کو ایلیمنیٹر 1 کی فاتح ٹیم سے لاہور میں ہی فائنل تک رسائی کے لیے ایلیمنیٹر 2 میں مقابلہ کرنا ہے، جہاں اسے لینڈل سمنز، جو ڈینلے، کولن انگرام، ٹائمل ملز، روی بھوپارا اور ڈیوڈ ویزے کی خدمات حاصل ہوں گی جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

پی ایس ایل کی فائنلسٹ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم سمت پٹیل، اسٹیون فن، لیوک رونچی، جین پال ڈومینی، سیمیول بدری، چیڈوک والٹن شامل ہیں۔