The Dawn News - Pakistan - Punjab

ڈیرہ غازی خان: بیوی کی شرمگاہ کاٹنے کے الزام میں شوہر گرفتار
ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں میں  بارڈر ملٹری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تیز دھار آلے سے اپنی بیوی کی شرم گاہ کو کاٹنے والے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ برائے قبائلی علاقہ ڈیرہ غازی خان، جمیل احمد کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کو تونسہ شریف کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

خاتون کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بھائی کے ہمراہ قریبی گاؤں جارہے تھے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کے گھر سے چیخ و پکار کی آواز سنی۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: شوہر نے گھریلو تنازع پر اہلیہ کی ناک کاٹ دی

متاثرہ خاتون کے والد کے مطابق انہوں نے آواز سن کر اپنی بیٹی کے گھر کا رخ کیا تاہم گھر میں داخل ہونے پر انہیں پتہ لگا کہ ان کی بیٹی کی چیخنے کی آواز ایک کمرے سے آرہی ہے جو اندر سے بند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دروازہ توڑنے کے بعد انہوں نے اپنے داماد کو ان کی بیٹی کے مخصوص اعضاء کو کاٹتے ہوئے دیکھا جبکہ ان کی بیٹی خون میں لت پت تھی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ملزم کا ایک اور ساتھی بھی جائے وقوع پر موجود تھا۔

متاثرہ لڑکی کے والد خاتون کو فوری طور پر اسے ہسپتال لے کر روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان میں 2 قبائلی خواتین کی خود کشی

پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر تشدد کرنے والے ان کے شوہر کو چھاپے کے دوران گرفتار کرلیا گیا ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی بیوی سے سونے کے جھمکے مانگے تھے تاہم اس کے انکار کرنے پر اس نے اپنی بیوی پر حملہ کیا۔

خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑے رہتے تھے اور مبینہ ملزم نے خاتون کو حمل نہ ٹھہرنے کی وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا۔