The Dawn News - Pakistan - Sindh

’پی ایس ایل فائنل نے کراچی کی رونق میں چار چاند لگادیے‘
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ کے انعقاد نے روشنیوں کے شہر کراچی کی رونقوں کو چار چاند لگادیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کراچی میں فائنل مقابلہ منعقد کروانے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)، حکومت، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ’ہم پر جو دہشت گردی مسلط کی گئی تھی اب وہ اپنے اختتام کے راہ پر ہے‘۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم پائیدار امن اور استحکام حاصل کرنے کی اپنی صحیح منزل کی طرف گامزن ہے۔

خیال رہے کہ آج پی ایس ایل تھری کا فائنل مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کراچی کے تاریخی ’نیشنل اسٹیڈیم‘ میں کھیلا جارہا ہے۔

پی ایس ایل فائنل کے لیے عسکری اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ شہری انتظامیہ نے بھی عوام کو پریشانی سے بچانے کے لیے انتظامات کیے۔

خیال رہے کہ کراچی میں تقریباً 9 سال بعد کرکٹ کا ایسا میلا سجنے جارہا ہے جس میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہوں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بین الاقوامی معیار کا مقابلہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان فروری 2009 میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ تھا جبکہ اس 9 سال کے عرصے میں 3 مرتبہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ بھی اس اسٹیڈیم میں منعقد کیا جاچکا ہے۔