The Dawn News - Sport - Cricket

بال ٹیمپرنگ معاملہ: اسٹیو اسمتھ سے کپتانی چھن گئی
کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو بال ٹیمپرنگ معاملے کے بعد بالترتیب کپتانی اور نائب کپتانی سے ہٹا دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب جاری ہونے والے ایک بیان میں آسٹریلیو کرکٹ چیف جیمز سندرلینڈ کا کہنا تھا کہ جب اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر سے بال ٹیمپرنگ کے معاملے پر بات چیت کی گئی تو دونوں کھلاڑی اپنے عہدے چھوڑنے پر رضا مند ہوگئے۔

جیمز سندرلینڈ نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران وکٹ کیپر ٹم پین آسٹریلوی ٹیم کے قائم مقام کپتان ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسٹریلوی کرکٹ بورڈ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے اس اسکینڈل کی تحقیقات کرے گا، جس کے لیے کرکٹ آسٹریلیا کے 2 حکام جنوبی افریقہ روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کپتان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میں بال ٹمپرنگ کا اعتراف

خیال رہے کہ 24 مارچ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری سیریز کے تیسرے میچ میں ناکامی سے بچنے کے لیے منصوبہ بندی کے تحت بال ٹیمپرنگ کرنے کا اعتراف کرلیا تھا۔

آسٹریلوی ٹیم نے سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ممکنہ شکست کے پیش نظر گیند کو خراب کرنے کے لیے بلےباز کیمرون بینکرافٹ کو چنا جنھوں نے تیسرے روز پیلے رنگ کی چیز سے منصوبے پر عمل درآمد کیا لیکن انھیں اسٹیڈیم میں نصب کیمروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔

مذکورہ معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے برہمی اظہار کرتے ہوئے ملوث کھلاڑوں کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کردیا تھا۔