The Dawn News - Food

ہر گھر میں موجود اس مصالحے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
کم کیلوریز

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

میٹابولزم بہتر کرے

نظام ہاضمہ بہتر کرے

نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرے

زہریلے مواد کا اخراج

زیرہ ایسا مصالحہ ہے جو ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور کھانوں کا ذائقہ دوبالا کرتا ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ زیرہ کے پانی کا نہار منہ استعمال آپ کو توند کے مسئلے سے بہت کم عرصے میں نجات دلاسکتا ہے؟

جی ہاں 2 کھانے کے چمچ زیرے کو پانی میں رات بھر بھگوئے رکھیں اور صبح ابال کر زیرہ کو نکال کر پی لیں، اس سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے، قبض سے نجات جبکہ نظام ہاضمہ سمیت متعدد فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اس مصالحے کا ایک چمچ روزانہ توند سے نجات دلائے

اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ 15 دن میں اس مشروب کی مدد سے توند کی چربی کو گھلا سکتے ہیں۔

اس مشروب کے دیگر فوائد درج ذیل ہیں۔

کم کیلوریز

زیرہ پانی میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور یہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین مشروب ثابت ہوتا ہے، ایک کھانے کے چمچ زیرہ میں 7 کیلوریز ہوتی ہیں اور جسم میں اسے جلانے کے لیے اضافی ورزش کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

ایک طبی تحقیق کے مطابق زیرہ اینٹی آکسائیڈنٹس کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے، اسی طرح وٹامن سی اور اے سے بھی بھرپور ہوتا ہے جبکہ کاپر سمیت دیگر منرلز بھی اس میں موجود ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مصالحہ جسم میں گردش کرنے والے نقصان دہ آکسیجن ریڈیکلز کو خارج کرنے میں مدد دیتا ہے۔

میٹابولزم بہتر کرے

میٹابولزم اگر سست روی سے کام کرے تو جسمانی وزن میں کمی کی کوششیں ناکام ہوجاتی ہیں، میٹابولزم کی سست رفتار جسم کو شکر اور چربی کو استعمال کرنے کے قابل نہیں چھوڑتی جس کے نتیجے میں جسمانی وزن بڑھنے لگتا ہے۔ زیرہ پانی سے میٹابولک ریٹ بہتر ہوتا ہے جس سے اضافی چربی گھلانے میں مدد ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہر کچن میں موجود 2 اجزاء جو دنوں میں توند گھلادیں

نظام ہاضمہ بہتر کرے

صحت مند ہاضمہ اچھی صحت کی کنجی ثابت ہوتا ہے، زیرے کا پانی آنتوں کی حرکت کو بہتر کرتا ہے جبکہ نظام ہاضمہ بہتر ہونے سے میٹابولک ریٹ تیز ہوتا ہے اور نتیجہ جسمانی وزن میں کمی کی صورت میں نکلتا ہے۔ زیرہ پیٹ پھولنے کی شکایت بھی کم کرتا ہے۔

نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرے

جسم میں ایل ڈی ایل یا نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، جس کی وجہ شریانوں میں مواد کا جمع ہونا ہوتا ہے۔ زیرے کا پانی نہ صرف اس نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے بلکہ صحت مند کولیسٹرول کو بڑھاتا ہے۔

زہریلے مواد کا اخراج

زہریلا مواد ہر جگہ ہی موجود ہوتا ہے، وہ اس ہوا میں ہوتا ہے جہاں ہم سانس لیتے ہیں یا روزمرہ کی اشیاءمیں۔ یہ مواد جسم میں اس وقت اکھٹا ہونے لگتا ہے جب طرز زندگی صحت مند نہ ہو جیسے جنک فوڈ کا شوق اور جسمانی سرگرمیوں سے دوری۔ اس مواد کے نتیجے میں تناﺅ کی سطح بڑھتی ہے، بدہضمی، جسمانی وزن میں اضافہ اور قبض وغیرہ جیسے مسائل لاحق ہوسکتے ہیں۔ زیرہ پانی جسم میں زہریلے مواد کی سطح میں کمی لاتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔