The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

ماضی کے کرپٹ ترین صوبہ کے پی میں آج سب سے کم کرپشن ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے  وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کو اپنا رہنما کہنے پر پتلے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا 2013 میں سب سے کرپٹ صوبہ تھا لیکن آج سب سے کم کرپشن اسی صوبے میں ہے۔

ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں اور حکمران 20 سال میں ایک ادارہ ٹھیک نہیں کرسکے وہ اس ملک کے مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ پی ٹی آئی اس ملک کے مسائل کا حل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں سب سے زیادہ کرپشن خیبرپختونخوا میں تھی لیکن ہماری حکومت آنے کے بعد آج سب سے کم کرپشن اسی صوبے میں ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف 2013 کے عام انتخابات میں تیار نہیں تھی، عمران خان

انہوں نے کہا کہ خیبر سے کراچی تک جو جماعت وفاق کو اکھٹا رکھ کر تمام صوبوں میں انتخابات لڑ سکتی ہے وہ تحریک انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی کرپشن کے لیے حکمرانوں نے ادارے تباہ کیے، نواز شریف ملک کے 300 ارب روپے چوری کرکے وطن سے باہر لے گئے لیکن وزیر اعظم کو کوئی فرق نہیں پڑا اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خود بھی بدعنوان ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 4 سال میں ہمیں جو تجربہ ہوا ہے، اس کے تحت ہم اس ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں، ایک ایسی ریاست جہاں ہسپتالوں میں مفت علاج ہو، سرکاری اسکولوں میں بہترین تعلیم اور انصاف کا نظام ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کو روزگار دینا ہے اور نئے پاکستان میں ہماری ذمہ داری ہوگی کہ نوجوانوں کو روزگار دیں اور کھیلوں کا نظام بہتر کریں۔

اس سے قبل مانسہرہ میں کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کی مڈل اسٹمپ اڑائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے عوام کا پیسہ چوری کیا اور کرپشن کی، جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمیٰ کے منصب سے ہٹایا گیا جبکہ ملک سے پیسہ باہر بھیجنے والے شخص کو وزیر اعظم اپنا قائد کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب سے ’مائے نس‘ صرف عمران خان!

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلانے کا وقت آگیا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا دور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے اور عوام نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے اور تحریک انصاف وہ جماعت ہے جو اپنی روایت پر چلتی ہے۔