The Dawn News - Pakistan - Punjab

گجرات: گھریلو تنازع پر دیور نے بھابھی سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی
گجرات میں گھریلو تنازع پر دیور نے اپنی بھابھی، بیٹی، بھتیجی اور 2 بھتیجوں سمیت 5 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق قتل کی یہ لزرہ خیز واردات گجرات میں تھانہ ککرالی کے علاقے بھدر میں پیش آئی، جب گھریلو تنازع پر گھر کے سربراہ نے اپنے ہی گھر والوں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں: گجرانوالہ:چھوٹے بھائی کی خود کشی کا صدمہ بڑے بھائیوں کی بھی جان لےگیا

پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت مبشر بٹ کے نام سے ہوئی جو ایک سیکیورٹی کمپنی میں ملازم تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم رات کو گھر آیا تھا کہ کسی بات پر اس کا بھابھی سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر اس نے اپنی بھابھی، بھتیجی اور 2 بھتیجوں پر فائرنگ کردی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر اس کی اپنی بیٹی بھی ہلاک ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان: شوہر نے گھریلو تنازع پر اہلیہ کی ناک کاٹ دی

واقعے کے بعد ملزم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، تاہم پولیس اس معاملے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق مرنے والے بچوں کی عمریں 3 سے 7 سال کے درمیان تھیں اور ان کی شناخت مقدس ہاشر ولد یاسر، مناہل ایمان ولد مبشر بٹ، فاطمہ مدثر اور زین مدثر کے نام سے ہوئی۔