The Dawn News - Pakistan - Punjab

ترقیاتی منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے نام کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد
لاہور: آئندہ عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوامی پیسے سے مکمل ہونے والے منصوبوں پر عوامی نمائندوں کے ناموں پر مشتمل تشہیری تختیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق کسی بھی اسکول، ہسپتال، سڑک، ٹیوب ویل یا کوئی بھی ترقیاتی اسکیم پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں نہیں لگیں گی۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی و صوبائی وزرا، رکن قومی و صوبائی اسمبلی یا پارٹی لیڈر کے نام کی تختی نہیں لگائی جاسکتی۔

مزید پڑھیں: انتخابات 2018 : الیکشن کمیشن کی تیاریاں تیز`

حکم نامے میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل (3) 218 کے تحت پابندی لگائی ہے تاکہ آئندہ عام انتخابات پر اس کے اثرات مرتب نہ ہوں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ یکم مارچ 2018 سے اب تک جن بھی اسکیموں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگ چکی ہیں وہ فوری طور پر ہٹائی جائیں اور مستقبل میں بھی نہ لگنے دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی عوامی ترقیاتی منصوبے کی تشہیر یا افتتاح کی تشہیر عوامی رقم کے ذریعے کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا سیاسی پارٹیوں کے 314 ارکان کو شوکاز نوٹس

انہوں نے سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حکم نامے کی کاپی چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر صوبوں کے چیف سیکریٹریز کو ارسال کیے۔

حکم نامے میں الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کو رپورٹ بھی جلد بھجوانے کی ہدایت کی گئی۔