The Dawn News - Pakistan - Islamabad

سپریم کورٹ: ’پی آئی اے کے 10 سال کے اکاؤنٹ کی تفصیلات طلب‘
سپریم کورٹ نے جمعے کے روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے گزشتہ 10 سالوں کے دوران مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کے عہدے پر فائز رہنے والے کو 12 اپریل کی سماعت میں عدالت طلب کرلیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے عوامی ایئرلائنز کی نجکاری کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے پی آئی اے کے ایم ڈیز کو اگلی سماعت میں آڈٹ کی گئی تمام اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے عدالت نے منافع بخش روٹس کو مبینہ طور پر پی آئی اے سے لے کر نجی پروازوں خصوصی طور پر ایئر بلیو کو دیئے جانے کے حوالے سے از خود نوٹس لیا تھا۔

عدالت نے حکام کو پی آئی میں مزید بھرتی سے بھی روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا حکومت کو پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری سے باز رہنے کا انتباہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کیے جانے کے بعد نئے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اس عہدے پر منتخب ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

نجکاری کے اقدام پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے قریب ایسا قدم کیوں اٹھا رہی ہے؟