The Dawn News - Pakistan - Islamabad

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلی آزمائشی پرواز لینڈ کر گئی
پی آئی کے طیارے کا نیا چہرہ سامنے آگیا

نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیرات مکمل کرلی گئیں اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی ائیر بس اے 320 نے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر آزمائشی لینڈنگ کی۔

خیال رہے کہ 20 اپریل سے نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 9001 نے بے نظیر ائیرپورٹ سے اڑان بھری اور نئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کیا۔

پہلی آزمائشی پرواز میں قومی ائیرلائن کے افسران بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے میں خواتین پائلٹس کا کوٹہ 10 فیصد مختص کرنے کا حکم

پہلی آزمائشی پرواز کی لینڈنگ پر ہوا بازی کے سیکریٹری نے پی آئی اے حکام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل ملک میں شعبہ ہوا بازی کی تاریخ کا اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے ائیرپورٹ پر مسافروں کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

پی آئی کے طیارے کا نیا چہرہ سامنے آگیا

پاکستان کی قومی ائیر لائن (پی آئی اے) نے اپنے طیاروں پر پیچھے اور انجنز پر قومی جانور، مارخور کی تصاویر متعارف کرادیں۔

پی آئی اے کے لوگو کا فونٹ بھی تبدیل کرکے اسے طیارے کے نیچے ہی آویزاں کیا گیا ہے تاکہ پرواز کے وقت اسے زمین سے بھی دیکھا جاسکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان مشعود تاجور کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسی تبدیلی 10 سال پہلے سامنے آئی تھی اور یہ تبدیلی پروازوں کو بہتر بنانے، خوش نما کرنے اور بزنس پلان کا حصہ ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے تقریب کے دوران مارخور کی تصویر اور پی آئی اے میں اس حوالے سے کی جانے والی تبدیلی کو متعارف کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا مسافروں کو کرسمس کا تحفہ

تقریب میں پی آئی اے اور سول ایسی ایشن کے سینئر حکام بشمول سیکریٹری ایوی ایشن عرفان الہٰی، پی آئی اے کے صدر اور سی ای او مشرف رسول سیان، سی او او ضیاء قادر، سی سی او بلال منیر شیخ، چیف ٹیکنیکل افسر عامر علی اور ایچ آر چیف عاصمہ باجوہ بھی شامل تھیں۔

سردار مہتاب خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے دنیا میں اپنی شناخت بحال کرنے کے لیے یہ قدم اٹھایا اور اس کے لیے ضروری تھا کہ پی آئی کو ایک مختلف برانڈ کے طور پر پیش کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا یہ اقدام قوم کی جانب سے مارخور جانور کے تحفظ کے وعدے کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں اس کوشش کو سراہتا ہوں، مارخور ہمارا قومی اور ایک جنگجو جانور ہے جو مشکل وقت میں بھی ہمت نہیں ہارتا‘۔