The Dawn News - Life & Style

’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے راجپال یادیو کو جیل اور جرمانے کی سزا
بولی وڈ کے معروف کامیڈین اداکار راجپال یادیو کو بھارتی دارالحکومت دہلی کی ایک عدالت نے قرض کی ادائگی کے لیے چیک باؤنس ہونے کے کیس میں 6 ماہ جیل قید اور 11 کروڑ روپے سے زائد جرمانے کی سزا سنادی۔

راجپال یادیو کو عدالت نے 8 سال قبل 2010 میں ایک کاروباری شخص سے 8 کروڑ روپے قرض لینے اور اسے واپس نہ کرنے سمیت 7 مختلف مقدمات میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی۔

تاہم بعد ازاں ایک اور عدالت نے اداکار کی ضمانت منظور کرلی۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دہلی کے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن میجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) امت ارورا نے راجپال یادیو کی 50 ہزار کے مچلوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

خبر کے مطابق اداکار کو قرض کی ادائگی کے لیے چیک باؤنس ہونے سمیت 7 مختلف کیسز میں قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی، ساتھ ان کی اہلیہ اداکارہ پروڈیوسر رادھا یادیو کو بھی عدالت نے جرمانے کی سزا سنائی۔

راجپال یادیو کی اہلیہ بھی ان کے ساتھ کیسز میں نامزد تھیں، دونوں میاں بیوی پر الزام تھا کہ انہوں نے 2012 میں بنائی گئی کامیڈی فلم ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ بنانے کے لیے لیا گیا قرض واپس نہیں کیا۔

اداکار نے 2003 میں شادی کی تھی—فوٹو: ریڈف ڈاٹ کام

دونوں میاں بیوی پر ’نگوشبل انسٹرومنٹس ایکٹ‘ (این آئی اے) کی دفعہ 138 کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ان پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے قرض کی ادائگی کے لیے جو بینک چیک دیے وہ باؤنس ہوگئے۔

عدالت نے تمام مقدمات میں راجپال یادیو کو 6 ماہ قید اور مجموعی طور 11 کروڑ 20 لاکھ روپے جرمانے جب کہ ان کی اہلیہ رادھا یادیو کو صرف جرمانے کی سزا سنائی۔

عدالت نے راجپال یادیو کی اہلیہ کو ہر کیس میں 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی۔

قید اور جرمانے کی سزا پر اداکار نے دہلی کے اے سی ایم ایم کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس نے ان کی ضمانت منظور کرلی۔

دوسری جانب اداکار نے اعلان کیا کہ وہ اس کیس کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔

خیال رہے کہ راجپال یادیو کو اسی کیس میں 5 سال قبل 2013 میں بھی سزا سنائی جا چکی ہے اور انہوں نے 4 دن جیل میں بھی گزارے تھے۔

اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا یادیو نے جس فلم بنانے کے لیے کاروباری شخص سے 2010 میں قرضہ لیا تھا، اسے ’اتا، پتہ، لاپتہ‘ کے نام سے 2012 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

کامیڈی فلم کی ہدایات بھی کود راجپال یادیو نے دی تھیں، جب کہ ان کی اہلیہ نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔

فلم کی کاسٹ میں راجپال یادیو سمیت چوٹی کے کامیڈین اداکار شامل تھے، جن میں وجے راز، اشوتوش رانا، اسرانی، وکرم گوکھلے، رزاق خان، منوج جوشی، مشتاق خان اور گووند نام دیو سمیت دیگر شامل تھے۔

فلم نے باکس آفس پر کوئی خاص کمائی نہیں کی تھی۔