The Dawn News - Pakistan - Sindh

کراچی: گدھوں اور کتوں کی 800 سے زائد کھالیں برآمد، 2 ملزمان گرفتار
کراچی پولیس نے کورنگی صنعتی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے گدھوں اور کتوں کی 800 سے زائد کھالیں برآمد کرکے افغان باشندے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس(ایس ایس پی) کورنگی ذوالفقار مہر کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر صنعتی علاقے میں موجود گودام پر چھاپہ مارا، جہاں سے 800 سے زائد کتوں اور گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق گودام پر چھاپے کے دوران ایک افغان باشندے عبدالحمید اور رضوان کو گرفتار کرلیا اور گودام سے 2 سو سے زائد بوریاں برآمد کرلی، جن میں گدھوں اور کتوں کی کھالیں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: گدھےکی کھال کی 'غیرقانونی' تجارت،چینی شہری سمیت7 گرفتار

پولیس کے مطابق یہ کھالیں پاکستان کے مختلف شہروں اور افغانستان سے جمع کرکے چین بھیجی جاتی تھی۔

دوران تفتیش افغان باشندے عبدالحمید نے پولیس کو بتایا کہ یہ کھالیں کے پی کے اور پنجاب کے مختلف شہروں سے لائی گئی تھیں اور ان جانوروں کو وہیں ذبح کرکے ان کا گوشت ان ہی شہروں میں فروخت کردیا گیا تھا۔

تاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان جانوروں کا گوشت کراچی کے ہوٹلوں میں فروخت ہوا، جن میں پوش علاقے بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کے بعد اہم انکشافات سامنے آسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گدھوں کی کھال برآمد کرنے پر پابندی عائد

خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی گدھوں کی ساڑھے 4 ہزار سے زائد کھالیں برآمد کرکے ایک غیرملکی سمیت 7 ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ہیروئن اور الیکٹرانک کے سامان کی اسمگلنگ کے بعد اب گدھوں کی کھالیں بھی غیر قانونی طور پر بھیجی جانے لگیں، جن کا گوشت ملک کے مختلف ممالک میں فروخت ہورہا۔