The Dawn News - Life & Style

’شوبز میں باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں‘
یہ بھی پڑھیں: [راکھی ساونت کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم][1]

مزید پڑھیں: [راکھی ساونت کی انتخابی مہم][3]

یہ بھی پڑھیں: [راکھی ساونت، کرن جوہر اور چیٹنگ][4]

—فائل فوٹو: انڈیا ٹوڈے

گزشتہ ایک سال سے دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز میں خواتین و اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں اور ’ریپ‘ کا نشانہ بنائے جانے کے حوالے سے کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔

اسی طرح بولی وڈ میں بھی کافی عرصے سے اداکاراؤں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور انہیں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ یعنی (کام کے بدلے جنسی تعلقات) کا نشانہ بنائے جانے پر بحث جاری ہے۔

گزشتہ ہفتے بولی وڈ کی معروف کوریوگرافر سروج خان نے کہا تھا کہ فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ بابا آدم کے زمانے سے چلی آ رہی ہے اور یہاں ہر کوئی ہر لڑکی پر ہاتھ صاف کرنا چاہتا ہے۔

سروج خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرچہ بولی وڈ میں کاسٹنگ کاؤچ سے انکار نہیں کیا جاسکتا، تاہم یہاں ایسے معاملات باہمی رضامندی سے بھی ہوتے ہیں، اگر لڑکیاں ایسا نہیں کرنا چاہیں تو انہیں کوئی بھی کچھ نہیں کرسکتا۔

اگرچہ بعد ازاں سروج خان نے اپنے بیان پر معافی بھی مانگ لی تھی، تاہم ان کے بیان کے بعد اس معاملے پر نئے بحث کا آغاز ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

اب بولی وڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھی کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے سروج خان کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شوبز انڈسٹری میں کوئی کسی کو جنسی زیادتی کا نشانہ نہیں بناتا، بلکہ باہمی رضامندی سے جنسی تعلقات قائم ہوتے ہیں‘۔

—فائل فوٹو: انڈین ایکسپریس

انڈین ایکسپریس کی خبر کے مطابق راکھی ساونت نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ فلم انڈسٹری میں نئی تھیں، اس وقت انہیں بھی جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ کسی کے ہاتھ نہ آئیں اور انہوں نے اپنی اداکاری کے بل بوتے پر خود کو منوایا۔

ساتھ ہی انہوں نے اداکاری میں آنے والی نئی لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بھی خود کو کسی آگے سرینڈر نہ کریں، بلکہ اپنی اداکاری اور ٹیلنٹ سے خود کو منوائیں۔

راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ سروج خان کے اس بیان کی پرزور حمایت کرتی ہیں کہ بولی وڈ میں جنسی تعلقات کی کوئی زبردستی نہیں ہوتی، بلکہ یہ باہمی رضامندی سے ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ بولی وڈ میں کوئی کسی کو ’ریپ‘ کا نشانہ نہیں بناتا، بلکہ یہاں پر ہرکوئی رضامندی اور رضاکارانہ طور پر جنسی تعلقات استوار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: راکھی ساونت کی انتخابی مہم

راکھی ساونت کے مطابق آج کل کی لڑکیاں کیریئر بنانے کے لیے سمجھوتہ کرنے پر تیار ہوجاتی ہیں اور وہ کہتی نظر آتی ہیں کہ ’کچھ بھی کرلو، مجھے کام دے دو‘۔

—فائل فوٹو: ہندوستان ٹائمز

ساتھ ہی انہوں نے فلم انڈسٹری میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کے معاملے کو صرف لڑکیوں تک محدود قرار نہیں دیا، بلکہ کہا کہ اس عمل میں لڑکے بھی ملوث ہیں۔

راکھی ساونت کا یہ بھی کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری میں آنے والے نئے لڑکے اور لڑکیاں ایسا کرنے پر اس لیے بھی مجبور ہوجاتے ہیں، کیوں کہ ممبئی مہنگا شہر ہے، جہاں رہنے کے لیے کوئی نہ کوئی سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ 1997 میں کیریئر کا آغاز کرنے والی 39 سالہ راکھی ساونت 30 کے قریب فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، انہوں نے زیادہ تر فلموں میں بولڈ یا مختصر کردار ادا کیے۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت، کرن جوہر اور چیٹنگ

راکھی ساونت چند فلموں میں مرکزی اداکارہ کے طور پر بھی کاسٹ ہوئیں، تاہم ان کی کوئی بھی فلم سپر ہٹ ثابت ہونے میں ناکام رہی، انہوں نے ’جورو کا غلام، جس دیش میں گنگا رہتا ہے، چڑیل نمبر ون، نہ تم جانو، نہ ہم، بدمعاش نمبر ون، پیسہ وصول، ممبئی ایکسپریس، بڈھا مر گیا اور دھوم دھڑکا‘ جیسی فلموں میں اداکاری کی۔

وہ 2014 میں ہونے والے بھارت کے عام انتخابات میں لوک سبھا کے الیکشن کے لیے میدان میں بھی اتریں تھیں، تاہم وہ کامیاب نہ ہوسکیں۔

راکھی ساونت کے خلاف ایک ٹی وی پروگرام میں ساتھی اداکارہ کی تضحیک کرنے کا مقدمہ بھی درج ہے، جس میں بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کی عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر چکی ہے، تاہم انہوں نے ضمانت لے رکھی ہے۔

—فائل فوٹو: ٹائمز آف انڈیا