The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

افغانستان میں 6.2 شدت کا زلزلہ، پاکستان میں بھی اثرات
افغانستان کے شمالی علاقوں میں 6.2 شدت کا زلزلہ آیا جبکہ پاکستان کے خبیر پختونخوا (کے پی) کے مختلف علاقوں اور اسلام آباد سمیت لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش کی پہاڑیوں میں تاجکستان کے ساتھ افغانستان کی سرحد میں تھا جس کی گہرائی 111 کلومیٹر تھی۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ایک منٹ تک زمین کو جھولتے ہوئے محسوس کیا گیا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں جو زلزلے کا مرکز تھا، وہاں سے بھی کسی قسم کے نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

خیال رہے کہ یہ پاکستان میں ایک ہی روز یہ دوسرا زلزلہ تھا  اس سے قبل آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 تھی۔

پاکستان میں دونوں زلزلے  کے پی اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں محسوس کیے گئے جہاں خوفزدہ شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

کے ہی میں پشاور، چارسدہ،نوشہرہ، مردان، صوابی، چترال، ایبٹ آباد کے علاوہ اسلام آباد اور پنجاب میں لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔