The Dawn News - Pakistan - Punjab

’خلائی مخلوق‘ سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں، شہباز شریف
گجرات: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جہلم میں ضلعی ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’خلائی مخلوق‘ کا کوئی وجود نہیں اور نہ ہی اس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے یہ تبصرہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق صدر نوازشریف کی جانب سے بارہا دیے گئے بیان پر کیا، جس میں نواز شریف نے آئندہ انتخابات میں نادیدہ قوتوں  کی مداخلت کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے  خطاب میں خاص کر قومی احتساب بیورو (نیب) پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ انتخابات ’خلائی مخلوق‘ کرائے گی، وزیراعظم

شہباز شریف نے اپنے ان خیالات  کا اظہار جہلم میں ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پیتھالوجی لیبارٹی، اوپی ڈی بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کے افتتاح کے موقع پر ایک صحافی کے پوچھے گئے سوال پر کیا۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ جہلم کا دورہ کریں اور یہاں آکر دیکھیں اور یہ سیکھیں کہ ہسپتال کس طرح بنائے جاتے ہیں اور حکومتوں کو کس طرح غریب عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم انہیں دکھائیں گے کہ دیانتداری، محنت اور بھروسہ کیا ہوتا ہے، دیگر ممالک اِنہی سنہری اصولوں پر عمل کر کے پاکستان سے آگے نکل گئے، انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ بھرپورمحنت کریں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کے عزت و وقار میں اضافہ ہو۔

مزید پڑھیں؛ پی ٹی آئی نے باغوں کے شہر پشاور کو برباد کیا، شہباز شریف

اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ انتخابات کے فوراً بعد وہ جہلم میں ہسپتال کا سنگِ بنیا د رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال  کی تعمیر محض ایک سال کے عرصے میں ’پنجاب کی رفتار‘ سے مکمل کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے صوبے میں علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یکسر بدل کے رکھ دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلے عوام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کرانے سے گھبراتے تھے تاہم اب وہ علاج کی سہولیات سے مطمئن ہیں، اس سلسلے میں تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کو عوامی خدمات کی ٹریننگ لینے کے لیے ہم سے رابطہ کرنا چاہیے۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 11 مئی 2018 کو شائع ہوئی۔