The Dawn News - Pakistan - Islamabad

مفتاح اسمٰعیل کا ٹیکس کی مد میں 100 ارب روپے ریفنڈ کرنے کا وعدہ
کراچی: وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسمٰعیل کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل برآمداتی تجارت سے متعلقہ 100 ارب روپے کے وصول کردہ ٹیکس کو ریفنڈ کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی برانڈ آف دی ایئر کی تقریبات اور کونسل آف آل پاکستان ٹیکسٹائل ایسوسی ایشن (کیپٹا) سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے کاروباری برادری کو بتایا کہ حکومت 14 مئی کو ٹیکس ایمنسٹی بل قومی اسمبلی میں منظوری کے لیے پیش کرنے جارہی ہے۔

جب ان کی توجہ ٹیکس ایمنسٹی اسیکم پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے مشاہدے کی جانب سے مبذول کروائی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے پاس ان معاملات کو اٹھانے کا اختیار ہے، تاہم چیف جسٹس کی جانب سے جو کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے بھی حکومت کے اس اقدام کو مثبت قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: ایمنسٹی اسکیم: انکم ٹیکس میں رعایت سے 90 ارب روپے کا نقصان متوقع

کاروباری برادری کو یقین دلاتے ہوئے مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی مدت کے اختتام سے قبل برآمداتی تجارت سے متعلقہ 100 ارب روپے کے ریفنڈز تقسیم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیگی حکومت آئندہ 4 سے 5 ماہ کے اندر ایک ایکسپورٹ پیکج کا بھی اعلان کرے گی۔

مفتاح اسمٰعیل نے بتایا کہ پاک افغان سرحد پر غیر قانونی منی ایکسچینجز کام کر رہے ہیں، حکومت غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک کرنسی کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے گی۔

پاک افغان سرحد پر منی ایکسچینجز کی تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ ان میں سے زیادہ تر منی ایکسچینجز پارا چنار میں ہیں اور یہاں پر امریکی ڈالر زیادہ آتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان منی ایکسچینجز میں غیر ملکی کرنسی کی آزادانہ ترسیل پر پابندیاں لگانے کے لیے منصوبہ تیار کر رہی ہے، کیونکہ اب دنیا تبدیل ہورہی ہے اور اب اسمگلنگ کے فنڈز اور کرنسی کی نگرانی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے معیشت پر دباؤ کم ہوگا: مودیز

مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ اسمگلنگ کی ہی وجہ سے فرانس میں نیشنل بین آف پاکستان (این بی پی) پر 7 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ امریکا میں حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) پر 25 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

وزیرخزانہ مفتاح اسمٰعیل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین سے درآمدات پر 4 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے درآمدات پر ڈھائی ارب ڈالر بے لگام انڈر انوائس کی وجہ سے قومی زرِمبادلہ کو آمدن میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

کیپٹا رہنماؤں سے ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ مفتاح اسمٰعیل کے سامنے دو اہم مسائل پیش کیے گئے، جو 300 ارب روپے کے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور ڈیوٹی اون لوکل ٹیکسز اینڈ لیوائز (ڈی ایل ٹی ایل) کی ریفنڈ سے متعلق ہے۔

کاروباری حضرات نے اصرار کیا کہ اگر حکومت انہیں ریفنڈ کی مد میں رقم ادا کرنے میں ناکام ہوگئی تو برآمد کنندگان کو بھاری نقصان ہوگا کیونکہ ملک میں پہلے ہی برامدات کے چھوٹے اور درمیانی کاروبار بند ہوتے جارہے ہیں۔