The Dawn News - Pakistan - Islamabad

‘نواز شریف، مریم نواز کی تقاریر پی ٹی وی سے براہ راست نشر ہوں گی’
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگ زیب نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی تقاریر نشر کرنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرا صوابدیدی اختیار ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سابق وزیراعظم اور مریم نواز کی پی ٹی وی پر براہ راست تقریر دکھانے پراعتراض کرتے ہوئے وزارت اطلاعات سے خبرنامے کی نشریات کی شرح طلب کرلی گئی۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی وی پرصرف ایک جماعت، ایک شخص اوراس کی بیٹی کوکوریج دی جارہی ہے لیکن پی ٹی وی کو ڈکٹیٹرشپ کے طریقے سے چلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی وی پر ایک نااہل شخص اوراس کی بیٹی کی 3،3 گھنٹے براہ راست تقاریردکھائی جاتی ہیں اور اس طرح کی نشریات پر کروڑوں روپے خرچ کیے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب یہ نہ ہو کہ پی ٹی وی پرمجھے کیوں نکالا کےعنوان سے ڈراما چلایا جائے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے وزارت اطلاعات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی ہوم اور اسپورٹس پر بھی نوازشریف کو دکھا دیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کابینہ نے مجھے پالیسی کا اختیار دیا ہے اور یہ میرا صوابدیدی اختیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف قومی لیڈر ہیں، 3مرتبہ وزیراعظم رہ چکےہیں اور اگر نوازشریف اور مریم نواز 5 گھنٹے تقریرکریں تو براہ راست دکھائیں گے۔