The Dawn News - Life & Style

’بھارت‘ میں پریانکا کا کترینہ اور دیشا سے مقابلہ
بولی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی اب تک شوٹنگ کا آغاز بھی نہیں ہوا، اس کے باوجود یہ پہلے سے سب کی توجہ کا مرکز بنتی جارہی ہے۔

فلم بھارت میں سلمان خان کئی سالوں بعد اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے جارہے تھے، تاہم اب خبریں ہیں کہ اس فلم میں پریانکا چوپڑا کے علاوہ دو اور بولی وڈ اداکارائیں موجود ہوں گی۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلموں میں اداکاراؤں کو ویسے ہی کوئی خاص کردار آفر نہیں کیا جاتا، اور یہی وجہ ہے کہ کنگنا رناوٹ اور دپیکا پڈوکون جیسی اداکاراؤں نے اب تک سلمان خان کے ساتھ کام بھی نہیں کیا۔

لیکن فلم بھارت میں سلمان خان کے ساتھ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور دیشا پٹانی اہم کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

یعنی فلم میں مداحوں کی توجہ صرف پریانکا پر نہیں بلکہ کترینہ اور دیشا کی جانب بھی مرکوز ہوگی۔

مزید پڑھیں: پریانکا چوپڑا سلمان خان کی ’بھارت‘ کا سب سے اہم حصہ

فلم ’بھارت‘ 2014 کی جنوبی کوریا کی فلم ’اوڈ ٹو مائے فادر‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’بھارت‘ کی پروڈکشن سلمان خان کی بہن الویرا اور بہنوئی اتل اگنیہوتری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں 5 الگ انداز کے لکس میں نظر آئیں گے۔

ان کی جوانی کے دور میں اداکارہ دیشا پٹانی ان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

تاہم کترینہ اور پریانکا فلم کے اگلے حصے میں ایک ساتھ موجود ہوں گی، البتہ رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا کردار کترینہ سے زیادہ مضبوط ہوگا۔

فلم ’بھارت‘ 2019 کی عید پر ریلیز ہوگی۔