The Dawn News - Pakistan - Punjab

غیرت کے نام پر بیٹوں کے ہاتھوں 50 سالہ ماں کا قتل
صوبہ پنجاب کے علاقے چکوال میں 4 بھائیوں نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی 50 سالہ والدہ کو قتل کردیا۔

یہ افسوس ناک واقع چکوال شہر کے قریب نصیر آباد کے علاقے میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کی سلطانہ بی بی ایک کرایے کے مکان میں اپنے 4 بیٹوں کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔

مزید پڑھیں: سال 2017: گجرات میں ’غیرت کے نام‘ پر 41 خواتین کا قتل

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے خاوند کا 5 سال قبل انتقال ہوا تھا اور ان کے بیٹوں کو اپنی والدہ پر کسی شخص سے ناجائز تعلقات رکھنے کا شبہ تھا۔

گزشتہ دونوں خاتون اور ان کے بیٹوں کے درمیان اس معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

پولیس آفیسر نے بتایا کہ ’بعد ازاں چاروں بیٹوں نے والدہ پر چھریوں کے متعدد وار کیے اور جب ان کی والدہ زمین پر گر گئیں تو انہوں نے اس کی کمر پر کُدال سے وار کیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: چکوال: غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

والدہ کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ قریب ہی رہائش پذیر مقتولہ کی بیٹی نے دوسرے دن صبح اپنی والدہ کی لاش دیکھی اور پولیس کو رپورٹ کی۔

پولیس آفیسر نے ڈان کو بتایا کہ ’ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں‘۔

یہ رپورٹ 20 مئی 2018 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی