The Dawn News - Pakistan - Islamabad

مردم شماری کے حتمی نتائج کا اعلان حکومت کی مدت ختم ہونے سے قبل متوقع
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اقتدار نگراں حکومت کے حوالے کرنے سے قبل چھٹی مردم شماری کے نتائج کا باضابطہ اعلان کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ گزشتہ برس مئی میں ہونے والی چھٹی مردم شماری کے نتائج کا اعلان کرنے کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے اجلاس میں دی جائے گی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید بتایا کہ سی سی آئی کا اجلاس 14 مئی کو متوقع تھا لیکن قومی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برس اگست میں جاری کیے گئے عبوری نتائج کے مطابق ملک کی کل آبادی 20 کروڑ 7 لاکھ  77 ہزار ہے جبکہ اضافے کی شرح 2.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آبادی کی تعداد کے حوالے سے عبوری اور حتمی نتائج میں زیادہ سے زیادہ 60 ہزار کا فرق ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری کے عبوری نتائج جاری، آبادی20 کروڑسے متجاوز

البتہ حتمی نتائج کے 2 اہم نکات ایسے ہیں جو مستقبل کے سیاسی معاملات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں مثلاً سندھ کے شہری علاقوں میں سندھی بولنے والوں کی آبادی میں گزشتہ مردم شماری کے مقابلے میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ اس میں اضافے کی شرح بھی سندھ میں بسنے والی دیگر اقوام کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

اسی طرح بلوچستان میں بھی آبادی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی، جس میں بلوچ اور پشتون قوم کی آبادی کا فرق اب ایک فیصد سے بھی کم ہوگیا ہے، جو پچھلے 20 برس کے دوران پشتون آبادی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

حکومتی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ حتمی نتائج میں زبان مذہب، علاقائی ترقی، صوبائی، ضلعی اور مقامی کونسل کی بنیاد پر کی گئی مردم شماری اور ان میں اضافے کی شرح اور حتمی تعداد شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: ملک میں 19 سال بعد چھٹی مردم شماری

عہدیدار کا کہنا تھا کہ محکمہ شماریات کی گورننگ باڈی نے خاص طور پر وزیراعظم کو سفارش پیش کی کہ تیسرے فریق کے ذریعے مردم شماری کے نتائج کی توثیق کرانا اب قابل عمل نہیں کیونکہ اس مردم شماری کے عمل کو سرانجام دیئے ہوئے خاصہ وقت گزر چکا ہے، جو 15 مارچ 2017 سے شروع ہو کر 25 مئی 2017 تک جاری رہی تھی۔

واضح رہے بین الاقوامی معیار کے مطابق مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد 30 دن سے 2 ماہ کے اندر اس حوالے سے سروے اور ان کی توثیق کی جاتی ہے۔

انہی وجوہات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم نے تجویز دی کہ ایک سال گزرنے کے بعد اب مردم شماری کے حتمی نتائج کو عوام کے لیے پیش کردیا جانا چاہیے اور اس کے مواد تک محقیقن، متعلقہ اداروں اور اعداد و شمار کا حساب کرنے والوں کو رسائی فراہم کردینی چاہیے، وزیراعظم نے اس معاملے کو مزید غور کے لیے سی سی آئی کے اجلاس میں پیش کرنے کے احکامات دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: مردم شماری کے عبوری نتائج پر اپوزیشن جماعتوں کے اعتراضات

اس ضمن میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ تیسرے فریق کی جانب سے بعدازاں مردم شماری سروے کے ذریعے کیے گئے آڈٹ کے عمل اور اس حوالے سے شرائط پر عملدرآمد کو انجام دینا ممکن نہیں کیونکہ عام انتخابات میں 2 ماہ کا عرصہ رہ گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سی سی آئی کی منظوری کے بعد حکومت کی جانب سے مردم شماری کے عبوری نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے جس کے تحت ملکی آبادی 2.4 فیصد سالانہ کی شرح اضافے کے ساتھ 20 کروڑ 7 لاکھ 77 ہزار ہوچکی ہے۔

اس طرح 1998 میں ہونے والی مردم شماری کے مقابلے میں آبادی میں 57 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، اس میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد میں 4.91 کی شرح کے ساتھ ہوا جبکہ بلوچستان میں 3.37 فیصد، خیبر پختونخواہ میں 2.89 فیصد، سندھ 2.41 فیصد اور پنجاب میں 2.31 فیصد کی شرح سے آبادی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مزید پڑھیں: ’آئندہ عام انتخابات مردم شماری کے حتمی نتائج پر نہیں ہوسکتے‘

خیال رہے کہ سی سی آئی کے گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے اجلاس میں صوبوں کے تحفظات کے پیش نظر تیسرے فریق کے ذریعے مردم شماری کی توثیق کرانے کے فیصلہ کیا گیا تھا، جس سے مکانات کے شمار میں ایک سے 5 فصد تک اضافہ متوقع تھا۔

تاہم سیاسی اور بیروکریسی پیچیدگیوں کے سبب مردم شماری کے آڈٹ کا عمل اب تک نہ کیا جاسکا۔

یہ خبر ڈان اخبار میں 21 مئی 2018 کو شائع ہوئی