The Dawn News - Life & Style

سلمان خان کے شو پر مداح بےہوش
بولی وڈ دبنگ اداکار سلمان خان اپنے شو ’دس کا دم‘ کے سیزن 3 کے ساتھ بہت جلد ٹیلی ویژن اسکرینز پر واپسی اختیار کررہے ہیں، جس کے پروموز کو شائقین نے بےحد پسند بھی کیا تاہم حال ہی میں اس شو کی پہلی فریق سیٹ پر بےہوش ہوگئیں۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دس کا دم شو کے سیزن 3 میں سلمان خان کی مداح 40 سالہ خاتون نے بھی حصہ لیا، جو شو پر موجود سلمان خان سے بات چیت کرتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئیں۔

40 سالہ یہ خاتون سلمان خان سے ملاقات کرنے پر اتنی پرجوش تھیں کہ وہ ان سے بات کرتے کرتے شو کے سیٹ پر ہی بےہوش ہوکر گر پڑیں۔

سلمان خان سے بات چیت کے دوران ان کی مداح نے اداکار کو اپنی مالی حالت کے بارے میں بتایا، اور یہ بھی بتایا کہ ان کے بیٹے کو پیسے کی کمی کے باعث نجی اسکول سے نکال کر ایک چھوٹے اسکول میں منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق ان کے گھروالوں کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم مکمل کروا سکیں، اور اس ہی گفتگو کے دوران یہ خاتون بےہوش ہوگئیں، جب سلمان خان نے آگے بڑھ کر انہیں سنبھالا۔

تاہم ہوش میں آنے کے بعد اداکار نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ ان کے بیٹے کی تعلیم کی پوری ذمہ داری لیں گے۔

مداح کی بےہوشی کے باعث اس شو کی شوٹنگ بھی کچھ دیر کے لیے منسوخ کی گئی۔

خیال رہے کہ سلمان خان اپنی غیر منافع بخش چیریٹی تنظیم ‘بینگ ہیومن‘ کے تحت کیے جانے والے سماجی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔

ان کے شو دس کا دم کے حوالے سے بات کی جائے تو اس کا پریمیئر 4 جون کو ہوگا، اس شو کی میزبانی سلمان خان کررہے ہیں، جو پیر سے جمعہ تک نشر کیا جائے گا۔