The Dawn News - Life & Style

’میں نے بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے‘
اس بات میں تو کوئی شک نہیں کہ پاکستانی اداکارہ سونیا حسین ایک بہترین فنکار ہیں، انہوں نے ’مور‘ اور ’ایسی ہے تنہائی‘ جیسے کئی پروجیکٹس میں شاندار پرفارمنس دی، وہ اپنے کیریئر میں بہت سے ایسے پروجیکٹس کا حصہ بن چکی ہیں جن میں سماجی مسائل پر غور کیا گیا ہو۔

سونیا حسین کا اگلا ڈرامہ بگ بینگ پروڈکشن کمپنی کے بینر تکے بنایا جارہا ہے، جس میں جنسی طور پر ہراساں کرنے اور ریپ جیسے سنگین معاملات جرائم پر نظر ڈالی جائے گی۔

اس ڈرامے کی کہانی کا آغاز سونیا حسین کے کردار سے ہوگا، ایک سادہ سی لڑکی جو کم عمر لڑکیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی گواہ ہوگی اور اس کے باوجود  مجرموں کو اپنی آنکھوں کے سامنے آزاد گھومتا دیکھے گی۔

تاہم بعدازاں وہ ان لڑکیوں کے لیے انصاف حاصل کرنے لڑائی لڑے گی، اور لوگوں کو احساس دلائے گی کہ مل کر ان مجرموں کے خلاف باآسانی ایکشن لیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: محسن عباس کا نیا ڈرامہ بچوں پر تشدد کے موضوع پر مبنی

اپنے کردار کے حوالے سے ڈان سے بات کرتے ہوئے سونیا نے بتایا کہ ’یہ کردار میرے دل کے بہت قریب ہے، میں نے خود بہت سی خواتین کو مردوں کے ہاتھوں ہراساں ہوتے دیکھا ہے، میں چاہتی ہوں کہ تبدیلی آئے اور میں اس کے لیے اپنا کردار نبھا رہی ہوں، معاشرے میں تبدیلی آئے گی تو خواتین آزادی سے گھوم سکیں گی جب انہیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہوگا اور نہ ہی ان پر کوئی الزام لگا پائے گا‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’مائیں، بیٹیاں، بہنیں اور بیویاں یہ ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ان کا احترام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے، میں چاہتی ہوں ہمارے ملک میں ایسا قانون بنے جہاں مجرم اس قسم کے جرائم کرنے سے قبل ان کی خطرناک سزاؤں سے ڈریں‘۔

سونیا کے مطابق ’خوشی ہے کہ مجھے اس طرح کے پروجیکٹس آفر کیے جاتے ہیں، جن کے ذریعے میں اچھی طرح پرفارم کرسکوں‘۔

سونیا حسین اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس میں محسن عباس، ثانیہ سعید، ساجد حسن اور طارق جمیل اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ محسن عباس اس ڈرامے میں اپنے کیریئر کا پہلا منفی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔

اب تک اس ڈرامے کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ اسے رواں سال عید کے بعد اے آر وائے ڈجیٹل پر نشر کیا جائے گا۔