The Dawn News - Pakistan

’گلگت بلتستان والوں کو آئین میں دیگر شہریوں جیسے تمام حقوق حاصل ہیں‘
گلگت: وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے شہریوں کو آئین میں اتنے ہی حقوق حاصل ہیں جتنے پاکستان کے ہر شہری کو حاصل ہیں۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی نے گلگت بلتستان آڈر 2018 کے باقاعدہ نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمراں جماعت کا موقف واضح ہے جس کا ایک آڈر کے ذریعے نفاذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اختیارات صرف عوامی نمائندوں کے پاس ہوگے جبکہ اس علاقے میں رہنے والے شہریوں کو بھی وہی حقوق حاصل ہوں گے جو ایک عام شہری کو حاصل ہیں، جس میں کوئی فرق یا پھر کئی کمی نہیں ہوگی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ’میں یہ سمجھتا ہوں کہ آئینی حقوق کے حوالے سے کوئی بھی شخص اختلاف نہیں کرسکتا۔

مزید پڑھیں: گلگت بلتستان آڈر 2018: ‘نئے قانون سے جوڈیشل، سیاسی طاقت حاصل ہوگی’

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آڈر 2018 کے نفاذ میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین میں بھی اختلاف تھا، تاہم یہ اختیارات گلگت بلتستان کے عوامی نمائندوں کو دینے کے حوالے سے معاملات کشمیر امور کے وزیر عزیز طاہر کی کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوئے۔

وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں پالیسی اصول جو پہلے گلگت بلتستان میں نافذ نہیں تھے، انہیں بھی اب یہاں نافذ کردیا گیا ہے، جو ایک بہت بڑی تبدیلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’نئے آڈر‘ کے تحت گلگلت بلتستان کو بھی وہی حقوق حاصل ہوگئے ہیں جو 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبوں کو حاصل ہوئے تھے۔

اس سے قبل وزیرِ اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر کے مطابق پارلیمانی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں ’نیو آرڈر‘ کالعدم قرار دینے تک مظاہروں کا اعلان

وزیرِاعظم کے خطاب کے بعد وزیر اطلاعات گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ آج گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انتظامی، مالیاتی اور سیاسی اصلاحات متعارف کرائیں گئے جو یہاں کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق وفاق سے تمام اختیارات گلگت بلتستان اسمبلی کو منتقل کیے گئے۔

اس موقع پر گلگت بلتستان کے وزیرِ قانون اورنگزیب ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان آڈر 2018 نے خطے کو ملک کے دوسرے صوبوں کے برابر لا کر کھڑا کر دیا۔

وزیرِ منصوبہ بندی اقبال حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان آڈر 2018 یہاں کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق سیاسی، مالیاتی اور انتظامی طور پر مضبوطی کا ضامن ہے۔

وزیرِ سیاحت فدا خان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں آج سے سنہرے دور کا آغاز ہوگیا کیونکہ اختیارات کی اسلام آباد سے منتقلی عوام کا دیرینہ خواب تھا، اب خطے میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو گلگت بلتستان حکومت نے 2009 سے نافذ جی بی امپاورمنٹ اینڈ سیلف گورنینس آڈر منسوخ کرکے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان آڈر 2018 کی منظوری دی تھی، بعدِ ازاں صدر ممنون حسین نے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔