The Dawn News - Life & Style

ایک فلم کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے معاوضہ لینے والا اداکار
ہولی وڈ اسٹار ڈینئیل کریگ ایک بار پھر جیمز بونڈ کے کردار میں واپس لوٹ رہے ہیں اور لوگوں کا اس انتظار بھی ہے۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ معروف ہیرو اس فلم کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر زیرو زیرو سیون کے کردر کے لیے ڈینیئل کریگ کو 50 ملین برطانوی پاﺅنڈز (ساڑھے 7 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا معاوضہ دیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں : جیمز بانڈ کی 25 ویں فلم میں ایجنٹ کون بنے گا؟

برطانوی روزنامے مررر کی ایک رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار اس فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر بھی ہوں گے جبکہ اداکاری کے معاوضے سے ہٹ کر انہیں انڈورسمنٹ اور منافع میں سے بھی حصہ ملے گا۔

اس سے قبل 2015 کی جیمز بونڈ فلم 'اسپیکٹر' میں کام کرنے پر انہیں 37 ملین پاﺅنڈز دیئے گئے تھے۔

اس فلم کا دورانیہ ممکنہ طور پر 2 گھنٹے اور 20 منٹ ہوگا یعنی ہولی وڈ اداکار کو فی منٹ 3 لاکھ 57 ہزار پاﺅنڈز (ساڑھے 5 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) کی ادائیگی کی جائے گی۔

اگر انہیں واقعی اتنا معاوضہ ملتا ہے تو وہ دیگر اداکاروں کو بہت پیچھے چھوڑ دیں گے جو ماضی میں جیمزبونڈ کا کردار ادا کرچکے ہیں۔

سین کونری کو 6 جیمز بونڈ فلموں کے لیے 7 ملین پاﺅنڈ ادا کیے گئے تھے، راجر مور کو 7 فلموں کے لیے 17 ملین پاﺅنڈز جبکہ جارج Lazenby کو ایک فلم کے لیے 72 ہزار پاﺅنڈز معاوضہ دیا گیا۔

ٹموتھی ڈالٹن کو 2 فلموں کے لیے 4 ملین پاﺅنڈز جبکہ Pierce Brosnan کو 4 فلموں کے لیے 13 ملین پاﺅنڈز ادا کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جب جیمز بونڈ نے چار ارب روپے جلا دیئے

جیمز بونڈ سیریز کی 25 ویں فلم کی شوٹنگ رواں سال دسمبر میں شروع ہوگی اور یہ آئندہ سال چوتھی سہ ماہی کے دوران ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فلم کی ہدایات اسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر ڈینی بوائل دیں گے، جن کو اس کے لیے 7 ملین پاﺅنڈز ادا کیے جائیں گے۔

جیمز بونڈ کی آخری فلم اسپیکٹر نے دنیا بھر سے 700 ملین پاﺅنڈز کا بزنس کیا تھا جبکہ اسکائی فال نے 900 ملین پاﺅنڈز سے زیادہ بزنس کیا تھا۔